Type to search

ٹی وی اور فلم

انوشہ داندیکر نے پار کی بولڈنیس کی ساری حدیں

anusha-dandekar

ٹی وی ڈسک،26مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ دنوں سامنے آئی انوشہ داندیکر اور کرن کندرا کے بریک اپ کی خبر نے فینس کے درمیان بے چینی پیدا کردی۔ جہاں کرن اور انوشہ اس خبر پر گول مال جواب دیتے نظر آئے ہیں وہیں اس درمیان انوشہ داندیکر کی بولڈ تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھمال مچا دیا ہے۔

 

لاک ڈاؤن کے درمیان انوشہ داندیکر باہر نہیں جاپا رہی ہے۔ ایسے میں انہوں نے پرانے دن بہت یاد آرہے ہیں۔ انوشہ داندیکر ویکیشن پر جاکر خوب فوٹوشوٹ کرواتی ہے۔ بریک اپ کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہی انوشہ داندیکر نے اس تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ انوشہ داندیکر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر سب سے ذیادہ وائرل ہورہی ہے۔ فینس کو انوشہ داندیکر کا یہ بولڈ انداز کافی پسند آرہا ہے۔ انوشہ داندیکر کی تصویروں کو دیکھ کر کوئی بھی انکا دیوانہ بن جائے گا۔

ملائکہ اروڑا کے مشہور ریالٹی شو انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل میں انوشہ داندیکر بطور مینٹر نظر آتی ہے۔ ایم ٹی وی کے شو لو اسکول، میں انوشہ داندیکر کرن کندرا کے ساتھ نظر آتی تھی۔ دونوں کے بریک اپ کی خبر سامنے آنے کے بعد سے سننے میں آرہا ہے کہ لو اسکول 5 سے انکا پتہ صاف ہوسکتا ہے۔ بریک اپ کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انوشہ داندیکر نے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ یہ انکا نجی معاملہ ہے۔

 

بتادیں کہ انوشہ کی پیدائش 9 جنوری 1982 کو سوڈان میں ہوئی۔ ۔ انکے والدین پونے کے ہیں۔ انوشہ کا بچپن سڈنی میں گذرا اور انکے پاس آسٹریلیائی شہریت ہے۔

Tags:

You Might also Like