Type to search

ٹی وی اور فلم

آشرم کے کردار سے مقبول ہوئی انوپریا گوینکا

انوپریا گوینکا

فلمی ڈسک،12ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ انوپریہ گوینکا کا کہنا ہے کہ فلم میکر پرکاش جھا کےساتھ کام کرنے کا موقع پاکر انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ انوپریہ کو حال ہی میں ویب سیریز آشرم میں پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کو ملا، جو بھکت کی آڑ میں ہوتے بدعنوانی اور جرم پر مبنی ہے۔ اس سیریز میں انوپریہ فارنسک ماہر ڈاکٹر نتاشا کا کردار نبھا رہی ہے۔

انوپریا کہتی ہے، آشرم میں کام کرنے سے جڑی سب سے بہترین بات یہ رہی کہ اس میں مجھے پرکاش جھا کے ساتھ کام کرنے کو ملا ہے۔ میں نے ہمیشہ انکی فلموں کو سراہا ہے اور انکے کام کی بہت بڑی پرستار رہی ہوں۔ انکے کہانی بتانے کا ڈھنک الگ ہے۔ وہ آگے کہتی ہے۔ وہ سماج کے لیے متعلقہ عنوانات کو منتخب کرتے ہیں اور بنا کسی کا پہلو لیے انہیں تفریحی ڈھنگ سے پیش کرتے ہیں۔ آشرم میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔ یہ نہ صرف ان سے کام سیکھنے کا بلکہ انہیں جاننے کا بھی ایک موقع رہا ہے۔ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ انکی کامیابی کا کافی بڑا کریڈٹ انکے وژن کو جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Challenge accepted @ek_ek_ekoo @smritikiran 🖤🖤 #Womenforwomen #sisterhood

A post shared by Anupria Goenka (@goenkaanupriya) on

انوپریا گوینکا کی پیدائش 29 مئی 1987 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئی۔ انکے والد رویندر کمار گوینکا اور والدہ پشپا گوینکا ہے۔ انکے والد کانپور میں کپڑے کے کاروباری ہے۔ جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہے۔ انوپریا کی دو چھوٹی بہیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے۔ انوپریا کی ابتدائی تعلیم دہلی کے گیان بھارتی اسکول میں ہوئی۔ دہلی یونیورسٹی ، شہید بھگت سنگھ کالج سے کامرس میں اپنی بیچلر ڈگری مکمل کی۔

انوپریا گوینکا ایک اداکارہ اور ماڈل ہے وہ اکثر ہندی اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے۔ اداکارہ انوپریا نے سال 2013 میں تیلگو فلم پوٹاگاڈو سے فلموں میں قدم رکھا ،اس سے پہلے وہ سال 2013 میں ایک شارٹ فلم ورتھ دی کس میں بھی کام کیا تھا۔

انوپریا نے کئی فلموں میں کیا جن میں، ورتھ آف کس، پوٹوگوڈو، بوبی جاسوس، پاٹھ شالا، ڈھشوم، ڈیڈی، ٹائیگر زندہ ہے، پدماوات، صّے باز اور وار شامل ہے۔ اسکے علاوہ انوپریا نے ٹیلیویژن اور ویب سیریز میں بھی ہاتھ آزمایا جن میں اسٹوریز بائے رابندر ناتھ ٹیگور، سیکرڈ گیمز، دی فائنل کال، ابھے، اور کرمنل جسٹس جیسے ویب سیریز شامل ہے۔