Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی شو انوپما کے ایکٹر انوج کپاڈیہ بیوی آکانکشا چمولا

اداکارہ آکانکشا چمولا

ٹی وی ڈسک، 12 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس پر نشر ہونے والے مقبول شو میں حال ہی میں انوج کپاڈیہ کی انٹری ہوئی ہے، شو میں انوج کپاڈیہ یعنی گورو کھنہ انوپما کے کالج کے دوست ہیں اور کالج کے دنوں سے انوپما کو چاہتے ہیں، بتادیں کہ گورو کھنہ کی اصل زندگی میں انکی اہلیہ آکانکشا چمولا بھی ایک اداکارہ ہے۔

کہیں نہ کہیں ونراج کو بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ انوج دل سے انوپما کو چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب اسے جلن ہورہی ہے-

لیکن ان کہانیوں سے الگ انوج یعنی گورو کھنہ کی بات کریں تو وہ اصل زندگی میں شادی شدہ ہیں اور وہ ایک بے حد خوبصورت اداکارہ آکانکشا چمولا کے شوہر ہیں-

 

انوج کی انٹری کے ساتھ ہی شو میں ایک دلچسپ موڑ آگیا ہے- انوج کپاڈیہ ، انوپما کے کالج کے دنوں کے دوست ہیں-

اور اس دوران انکے ذہن میں انکے لیے جذبات تھے، اب وہ پھر سے ایک بار انوپما کی زندگی میں واپس آگئے ہیں، اور انوپما کے خاندان کی مالی پریشانیاں دور کرنا چاہتے ہیں-

اداکارہ آکانکشا چمولا کے بارے میں جاننے سے پہلے آپ کو یاد دلایں دے ہم نے اس سے پہلے بھی انوپما سیریل سے جڑے فنکاروں کے بارے میں بات کرچکے ہیں جن میں روپالی گنگولی ، سدھانشو پانڈے ، ندھی شاہ ، الپنا بوچ ، تسنیم شیخ ، مدالسا شرما اور مسکان بامنے جیسے فنکار شامل ہے۔ آج ہم شو میں نئی انٹری کرچکے ایکٹر انوج کپاڈیہ کی اصل بیوی اور اداکارہ آکانکشا چمولا کی-

ٹی وی شو میں دیکھایا گیا ہے کہ انوج کپاڈیہ، انوپما سے کتنا پیار کرتا ہے- پچھلے 26 سالوں سے وہ انوپما کا انتظار کررہا ہے-

لیکن اصل زندگی کی بات کریں تو انوج کپاڈیہ کا رول نبھانے والے گورو کھنہ کی شادی ہوچکی ہیں اور انکی بیوی بے حد حسین ہیں-

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق آکانکشا چمولا کی پیدائش 2 جولائی 1983 کو ممبئی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ کے علاوہ مشہو ماڈل بھی ہے-

آکانکشا چمولا نے سال 2015 میں ٹی وی شو سواراگینی – جوڑے رشتوں کے سر سے ڈیبیو کیا تھا-

گورو کھنہ نے ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آکانکشکا چمولا سے 24 نومبر 2016 کو شادی کی – آکانکشا چمولا نے کئی مقبول سیریلس میں کام کیا ہے-

 

حالانکہ گورو کھنہ کی بیوی آکانکشا چمولا کو سب سے ذیادہ مقبولیت “سواراگینی” سے ملی-

اس شو میں انہوں نے پرینیتا کا رول نبھایا تھا- اسکے علاوہ اداکارہ “بھوتو” بھاگیہ لکشمی، گنگا جمنا، جیسے شوز میں کام کرچکی ہیں-

آکانکشا نے ٹی وی شو بھوتو، میں نندیتا کا رول نبھایا جو کافی مقبول رہا، اس رول سے انہیں کافی مقبولیت ملی-

آکانکشا چمولا سوشل میڈیا پر بہت کافی ایکیٹو رہتی ہے- انکا انسٹاگرام بولڈ اینڈ گلیمرس فوٹوز سے بھرا ہوا ہے-

اداکارہ ان تصویروں میں کافی اسٹننگ نظر آرہی ہیں- آکانکشا چمولا ایک ٹرینڈ ڈانسر اور فیٹنس فریک ہیں- انکا اکاؤنٹ ایسے کئی ساری ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے-

اداکارہ آکانکشا چمولا اور گورو کی لو اسٹوری کی بات کریں تو دونوں کی ملاقات تک آڈیشن کے دوران ہوئی تھی-

اداکارہ آکانکشا چمولا تب انڈسٹری میں نئی تھی اور گورو اس وقت اپنی پہچان کافی حد تک بنا چکے ہیں-