Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ مسکان بامنے : انوپما سیریل کی پاکھی ہوئی کئی بار ریجیکشن کا شکار

اداکارہ مسکان بامنے

ٹی وی ڈسک، 20 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس پر نشر ہونے والے ٹی وی شو انوپما میں اداکارہ مسکان بامنے ، پاکھی کا رول ادا کررہی ہے- مسکان کو اس شو سے کافی پہچان ملی- کم عمر میں وہ اب مقبولیت چھو رہی ہے-

اداکارہ مسکان بامنے کے بارے میں جاننے سے پہلے آپ کو یاد دلایں دے ہم نے اس سے پہلے بھی انوپما سیریل سے جڑے فنکاروں کے بارے میں بات کرچکے ہیں جن میں روپالی گنگولی ، سدھانشو پانڈے ، ندھی شاہ ، الپنا بوچ ، تسنیم شیخ ، مدالسا شرما جیسے فنکار شامل ہے۔

اداکارہ مسکان بامنے نے اپنے جدوجہد کے بارے ای ٹائمز ٹی وی سے بات چیت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے ذیادہ وزن کی وجہ سے انہیں کئی جگہ مسترد کیا گیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muskan Bamne (@muskanbamne)

اسٹار پلس کا شو انوپما ناظرین کی پہلی پسند بن چکا ٹی وی شو انوپما میں گذشتہ ہفتہ ماں اور بیٹی کے نام رہے-
شو میں دیکھایا گیا کہ کس طرح کاویا کے پھسلانے پر پاکھی پوری طرح سے اپنی ماں کے خلاف ہوجاتی ہے-
ادھر پاکھی کی ماں ہر طرح سے بس اپنی بیٹی کا سپورٹ کرنے کی کوشش میں نظر آرہی تھی اور ادھر پاکھی پورے وقت اپنی ماں کا دل دکھاتی نظر آئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muskan Bamne (@muskanbamne)

 

کم لوگ جانتے ہیں کہ شو میں پاکھی کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا اصل نام مسکان بومنے ہے- صرف 21 سال کی عمر میں مسکان ملک بھر میں مقبول ہوچکی ہے-

حالانکہ ذیادہ تر لوگ انکے نام سے نہیں بلکہ انکے کردار کے نام سے جانتے ہیں- لیکن کہا جاتا ہے کہ ایک فنکار کی اصلی کامیابی بھی یہی ہوتی ہے کہ لوگ اسے اسکے کردار سے پہچاننے لگے-

حال ہی میں پاکھی نے اپنے جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ کس طرح شروعات میں انہیں کئی پروجیکٹس سے اس لیے مسترد کردیا گیا کیونکہ وہ بہت موٹی تھی-

اداکارہ مسکان بامنے نے بتایا، میں کئی بار ریجیکٹ ہوئی، جب میں موٹی تھی تب میں نے کئی ریجیکشن جھیلے- لوگ کہتے تھے کہ یہ بہت موٹی ہے- اس کو ریجیکٹ کردو-

حالانکہ مسکان نے یہ بھی بتایا کہ ہر وقت اس گھڑی میں انکی فیمیلی انکے ساتھ رہی-

اداکارہ مسکان بامنے نے بتایا کہ انکے خاندان نے کبھی بھی انہیں اس طرح کی باتوں سے تناؤ نہیں لینے دیا-

انہوں نے بتایا کہ انکا خاندان یہ کہے کر ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی کرتا رہا کہ ابھی نہیں تو نہ صحیح، بعد میں سب ہوجائے گا-

اداکارہ نے کہا کہ وزن کم کرنا ایک لمبا عمل ہے- انہوں نے بتایا کہ انکے لیے وزن کم کرنا آسان نہیں رہا تھا- انہیں اس میں وقت لگا ہے-

ان سب میں مجھے 5-4 سال لگے اور میں پھر بھی بہت ذیادہ وزن کم نہیں کرپائی، مجھے پتہ تھا کہ اگر میں اپنی باڈی پر کام نہیں کرونگی تو انڈسٹری میں مجھے کام نہیں ملے گا-

مسکان (21 سالہ) نے بتایا کہ مجھے انوپما سیریل میرے لیے بڑے بدلاؤ لیکر آیا، دس سال کے جدوجہد کے بعد لوگ مجھے جاننے لگے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muskan Bamne (@muskanbamne)

 

اداکارہ مسکان بامنے نے سال 2017 میں آئی فلم حسینہ پارکر سے ڈیبیو کیا ، اسکے بعد اینڈ ٹی وی پر نشر ہوئے شو باکولا بوا کا بھوت، میں نظر آئی-

مسکان بامنے کی پیدائش 25 اکتوبر 2001 کو بھوپال میں ہوئی- مسکان اپنے والدین کے علاوہ ایک چھوٹی بہن سمرن بامنے کے ساتھ رہتی ہے- انہوں نے سینٹ میری کا مالانکارا سیرین کیتھولک ہائیر سیکنڈری اسکول، تروندرم سے کی-

اسکولی پڑھائی کے بعد مسکان نے ممبئی میں ایک ڈانس میں ڈپلومہ کیا- مسکان نے اپنے کیریئر کی شروعات شارٹ فلم “تروتھ انکاؤنٹر” سے کی-

اداکارہ مسکان بامنے کئی ٹی وی سیریلس میں نظر آئی جن میں گمراہ ، ہنٹیڈ نائٹ ، ایک تھی ہیروئین اور سپر سسٹر جیسے شوز شامل ہے- سال 2020 سے مسکان اسٹار پلس کے شو انوپما میں کام کررہی ہے-

پاکھی کا کردار نبھا رہی اداکارہ مسکان بامنے ، جو اسکرین پر بھلے ہی سمپل انداز میں نظر آتی ہے لیکن اصل زندگی میں بے حد گلیمرس ہے-

مسکان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے فینس سے جڑی رہتی ہے اور دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہے-