Type to search

ٹی وی اور فلم

انوپم شیام برتھ ڈے اسپیشل : چھوٹے پردے کے ویلن

انوپم شیام

ٹی وی ڈسک، 20 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے ٹھاکر سنججن سنگھ عرف انوپم شیام آج اپنی 63ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انوپم شیام سالوں سے فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں۔

یہ سالگرہ انکے لیے نئی زندگی جیسی ہوگی۔ حال ہی میں لاک ڈاؤن کے وقت انوپم کی طبعیت بہت بگڑ گئی تھی۔ وہ ہاسپٹل میں آئی سی یو میں شریک تھے۔ ساتھ ہی گھر میں کافی تنگی چل رہی تھی۔ جسکی وجہ سے انہوں نے کئی لوگوں سے مدد مانگی تھی۔ اب وہ ٹھیک ہیں۔

انوپم شیام کی پیدائش 20 ستمبر 1956 کو اترپردیش کے پرتاب گڑھ میں ہوئی- وہ ایک اداکار ہے جو ٹی وی اور فلموں میں ویلین کے رول میں نظر آتے ہیں-

انوپم شیام فلم انڈسٹری میں ایک اداکار ہیں جو برسوں سے اس انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں ٹیلی ویژن سے پہچان ملی۔

وہ سال 2009 میں اسٹار پلس ٹی وی سیریز من کی آواز پرتیگیا میں ٹھاکر سججن سنگھ کے رول سے مشہور ہوئے- اس سیریل میں انہوں نے ایک منفی کردار بھی ادا کیا۔ لیکن اترپردیش کے پس منظر پر بنائے گئے اس سیریل میں ، یوپی کے دبنگ خاندان کے دبنگ شخص کا کردار انکے اوپر خوب جما اور اس کردار نے ہی انہیں ایک نئی پہچان دلائی۔

پرتاب گڑھ سے اسکولی تعلیم کے بعد اودھ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے اور پھر لکھنؤ کے بھارتیندو ناٹیا اکیڈمی سے تھیٹر کی پڑھائی کرنے والے انوپم شیام نے دہلی کے شری رام سنٹر رنگمنڈل میں کام کیا جسکے بعد وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے رنگ منڈل میں لمبے وقت تک کام کیا-

انوپم شیام کئی بڑے قومی اور بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا،

جسکی شروعات انہوں نے بین الاقوامی فلم دی لٹل بدھا سے کی-

اسی دوران انہوں نے مشہور ہدایتکار شیکھر کپور کی فلم بینڈت کوئین سائن کی جس میں انکا کردار بابا گھنشیام کا تھا-

انوپم کے لکس اور انکی آنکھوں کی وجہ سے انہیں غنڈے اور بدمعاشوں کا ہی کردار ملا کرتا تھا۔
انہوں نے کئی فلموں میں چھوٹے۔بڑے کردار نبھائے۔
انہوں نے ایک فرنچ فلم جیا گنگا میں بھی کام کیا-
آسکر فاتح فلم سلم ڈاگ ملنیئر میں انہوں نے ایک اہم کریکٹر کو انجام دیا
جو بھیک منگوانے کے لیے بچوں کو آندھا بنایا کرتا ہے-
انوپم نے ایک اور غیر ملکی فلم ‘دی واریر’ بھی کی ،

جس کے اہم کردار میں بالی ووڈ ایکٹر عرفان خان تھے-
انوپم شیام نے ‘شکتی’ ، ‘ہلا بول’ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا-
ہلا بول میں انکے ساتھ پنکج کپور تھے، اداکار نصیر الدین شاہ کے ساتھ انہوں نے ایک فلم پرزانیہ کی تھی،
انوپم شیام نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا جن میں امراوتی کی کتھائیں،
اماں اینڈ فیملی، رشتے، کیونکہ –جینا اسی کا نام ہے، من کی آواز پرتیگیا،

ویلکم-بازی مہمان نوازی کی، ہم نے لی ہے-
شپتھ، ڈولی ارمانوں کی، کرشنا چلی لندن جیسے شو شامل ہے-
ٹی وی کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سرداری بیگم،
دستک، جیا گنگا، تمنا، دشمن، ستیہ، دل سے، زخم، پیار تو ہونا ہی تھا،
کچے دھاگے، شکتی-دی رئیل ہیرو، پاپ، ہزار خواہشیں ایسی، پرزانیہ،
گول مال، دھوکہ، ہلا بول، راز، ویل ڈن ابا، وانٹیڈ، جیسے کئی فلموں میں کام کیا-