Type to search

ٹی وی اور فلم

انشولا کپور کے برتھ ڈے پر بہن جھانوی کپور نے دی مبارکباد

انشولا

فلمی ڈسک،29 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار بونی کپور کی بیٹی اور ارجن کپور کی چھوٹی بہن انشولا کپور آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ اس دن کو اور خاص بنایا ان کی دونوں بہنیں جھانوی کپور اور خوشی کپور نے۔ جھانوی اور خوشی نے انشولا کے گھر پہنچ کر انہیں سرپرائز دیا۔

بتادیں کہ انشولا کپور کی پیدائش  29 ڈسمبر1990 کو ممبئی میں ہوئی۔ انشولا نے نیویارک کے برنارڈ کالج سے تعلیم حاصل کی۔ انشولا نے بیچلر آف آرٹس بی اے کیا۔ انشولا، بونی کپور اور انکی پہلی بیوی مونا شورے کپور کی بیٹی اور ایکٹر ارجن کپور کی چھوٹی بہن ہے۔ جھانوی کپور اور خوشی کپور سری دیوی کی بیٹیاں ہیں اور انوشلا کی بہنیں ہیں۔

انشولا نے خود اس سرپرائز کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور بتایا کہ انکی دونوں بہنوں نے انکے لیے خاص تیاری کی ہے۔ جھانوی اور انشولا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا جس میں گھر میں غبارے سے سجاوٹ دیکھ رہی ہے۔

 

 

اس ویڈیو کو شیئر کرے انشولا نے لکھا۔ اس سال میں اپنا برتھ ڈے نہیں منانا چاہتی تھی، لیکن میری بہنیں خوشی اور جھانوی میرے گھر میں گرمجوشی لیکر آئی اور جھوٹ نہیں بولونگی کہ یہ میرے چہرے پر بڑی مسکان لیکر آئی۔

میری سن شائن بننے کے لیے شکریہ، خاص طور پر تب جب میں خود اسے نہیں دیکھتی۔ اور میرا پیٹ درد ہونے تک مجھے ہنسانے کے لیے۔

 

برتھ ڈے کے موقع پر جھانوی نے لمبا کاٹن ڈریس پہنا تو خوشی نے رپیڈ جنس کے ساتھ ٹی۔شرٹ پہنی نظر آئی۔ خوشی نے انسٹاگرام اسٹوی پر انشولا کے ساتھ فوٹو شیئر کی۔

انشولا فلم انڈسٹری میں ایکٹیو نہیں ہے۔ انشولا نے فنکائینڈ نام کا ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے۔ یہ پورٹل فینس کو انکے پسندیدہ اسٹورس سے ملانے کا کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس پورٹل سے آنے والا پیسہ چیرٹی کو ڈونیٹ کیا جاتا ہے۔

اس مہم میں ورون دھون، عالیہ بھٹ ، سوناکشی سنہا ، اور کرن جوہر جیسی بالی ووڈ شخصیات اپنا تعاون دے چکے ہیں۔ انشولا کپور کے لیے تفریح کا ذریعہ زیادہ دلچسپ نہیں رہا اور انکا کہنا ہے کہ فین کائینڈ کے ذریعہ تفریح کی دنیا سے تھوڑی بہت جڑی ہے۔

انشولا اسکول میں رہتے ہوئے تھیٹر کرچکی ہے- لیکن انکا کہنا ہے کہ وہ بس اتنے تک ہی محدود رہنا چاہتی تھی، اس سے آگے جانے کی انکی خواہش نہیں تھی، انہوں نے کہا ، مجھے کیمرے کے سامنے جھجھک ہوتی تھی، میں پڑھائی میں ہمشیہ اول رہتی ہوں، خالی وقت کتابیں پڑھتی تھی، آج بھی مجھے کسی اور چیز کی کتابیں پڑھنا پسند ہے-

Tags:

You Might also Like