Type to search

قومی

کانگریس نے ‘آتما نربھر’ کی بات کو ایک جملہ بتایا، کہا – آگے کی اقتصادی پالیسی بتائے وزیر اعظم

نئی دہلی،5جون( بھاشا) کانگریس نے آتما نربھر (خود کفیل) ہندوستان سے جڑی پی ایم مودی کے اعلان کو ایک اور جملہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ پی ایم کو مستقبل کی اقتصادی پالیسی کے بارے میں بتانا چاہیئے، پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل نے یہ دعوی بھی کیا کہ یہ حکومت یونیورسٹیوں میں تحقیق اور انویشن پر رقم خرچ نہیں کررہی ہے- جبکہ ملک کے ترقی اور اسے آتما نربھر بنانے کے لیے یہ ضروری ہے- انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ سے میڈیا سے کہا، اس حکومت میں صرف نعرے لگائے جارہے ہیں، آتما نربھر کی بات پی ایم مودی کررہے ہیں جو ایک اور جملہ ہے، سبل نے یہ بھی کہا کہ جس 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کی بات ہورہی ہے- اگر وہ 20 سال میں پورا ہوجائے تو بڑی بات ہوگی-

انہوں نے کہا، اگر آپ اس ملک کو خود کفیل بنانا چاہتے ہیں تو اپنے یونیوسرٹیوں میں تحقیق اور جدت طرازی میں پیسہ لگانا پڑے گا- انکے مطابق پی ایم مودی نے مستقبل کی اقتصدادی پالیسی کی نہ کوئی اعلان کیا اور نہ ہی انڈسٹری پالسی اور مینوفیکچرنگ پالیسی کا اعلان کیا-

Tags:

You Might also Like