Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم اینابیلے سیتوپتی کا پوسٹر ریلیز ، تاپسی پنوں اور وجے سیتوپتی اہم رول میں

فلم اینابیلے سیتوپتی

فلمی ڈسک، 27 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جڑواں 2 ، پنک، بدلہ، اور تھپڑ جیسی فلموں میں زبردست اداکاری دیکھا چکی اداکارہ تاپسی پنوں اور وجے سیتوپتی کی فلم اینابیلے سیتوپتی کا پہلا پوسٹر جاری کردیا-

 فلم اینابیلے سیتوپتی کو ہدایت کار اور اداکار سندراجن کے بیٹے دیپک سندراجن نے ہدایت دی ہے – اور فلم کو سودھن اور جیارام نے پیشن اسٹوڈیو کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے-

فلم میں تاپسی پنوں اور وجے کے علاوہ رادھیکا سرتھ کمار، دیوادرشنی ، مدھو میتا ، سبا پنچو ، راجندر پرساد اور یوگی بابو جیسے فنکار نظر ائیں گے-

 فلم اینابیلے سیتوپتی کو میکرس کوویڈ19 کے قہر کے درمیان تھیٹر پر نہیں بلکہ سیدھا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کرنے والے ہیں۔

فلم کو لیکر ناظرین کے درمیان کافی لمبے وقت سے بحث تھی۔ اب فلمسازوں نے آفیشل طور پر تاپسی اور وجے اسٹارر فلم کا زبردست فرسٹ لک ریلیز کردیا ہے۔

فلم کو ہندی، تامل ، تیلگو، ملیالم اور کنڑ یعنی 5 زبانوں میں اسٹریم کی جائے گی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

 

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں اور وجے سیتوپتی نے اس فلم کے فرسٹ پوسٹر کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا ہے۔
اداکارہ نے یہ پوسٹرس ریلیز کرتے ہوئے لکھا ہے، کیونکہ کبھی کبھی ایک زندگی سب کچھ دیکھنے کے لیے کافی نہیں ہوتی۔
تاپسی اور وجے کی آنے والی اس فلم کے فرسٹ لک پوسٹرس آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

 

وجے سیتوپتی اور تاپسی پنوں کی یہ ہارر کامیڈی فلم 17 ستمبر سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم کی جانے والی ہے۔

ہندی میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا ٹائٹل اینایلے راٹھور ، ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ صرف ایک مہیے میں ہی پوری کی گئی تھی۔

فلم کی شوٹنگ راجستھان کے ادے پور میں کی گئی ہے۔ اس فلم کے اس فرسٹ لک سے پہلے ہی تاپسی اور وجے کے زبردست لکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

بتادیں کہ تاپسی پنوں اسی سال جولائی میں ریلیز ہوئی فلم ‘حسین دلروبہ’ میں نظر آچکی ہے یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی-

اس فلم میں تاپسی کے ساتھ اداکار وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے اہم رول میں ہے-

اسکے علاوہ تاپسی پنوں جلد ہی اپنی نئی فلم ’بلر‘ میں نظر آئیں گی۔ تاپسی نے اپنا پروڈکشن ہاؤس “آوٹ سائیڈر فلمز” لانچ کیا ہے-

زی اسٹوڈیو نے آوٹ سائیڈر فلمز اور ایکیلون پروڈکشن کے ساتھ مل کر فلم بلر کا پہلا لک ریلیز کیا تھا-

Tags:

You Might also Like