Type to search

تعلیم اور ملازمت

صدرنشین تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری کی سرپرستی میں ڈائرکٹر/سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث کی نگرانی میں اُردو میڈیم کے ڈگری کتابوں کے اشاعت پر انجمن ترقی و بقاء اُردو کی جانب سے تہنیت پیش

اردو بقا

حیدرآباد۔ 30۔ جنوری (سرفراز نیوز ایجنسی)۔ انجمن ترقی و بقاء اُردو کی جانب سے ڈائر کٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کو تہنیت پیش کی گئی کیونکہ ایک دیرانہ مسائل کو حل کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد غوث صاحب نے اُ ردو میڈیم کے ڈگری طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے اُردو میں ڈگری کورس کے کتابوں کو شائع کروایا ہے جو ایک قابل قدر کام ہے۔

جس سے اُردو میڈیم کے طلبا و طالبات کو کافی سہولت ہوگی ا ن خیالات کا اظہار جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کیا اور مزیدکہا کہ اکیڈیمی اُردو کی فلاح بہبودکیلئے اچھا کام انجام دئے رہی ہے اور صدرنشین تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صاحب کی سرپرستی میں ڈاکٹر محمد غوث کی نگرانی میں اُردو اکیڈیمی بہتری سے کام انجام دئے رہی ہے اور اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد غوث کی گلپوشی کی گئی اور انہیں تہنیت پیش کی گئی-

اور محمد مصطفے علی سروری اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی‘ جناب ایوب خان ایڈوکیٹ اور محمد عبدالباسط نے اس موقع پر شرکت کی اور اس موقعہ پر محمد مصطفے علی سروری اور جناب ایوب خان نے کہا کہ ڈگری کلاس کے نوٹس کے لئے ڈگری طلبا ء و طالبات کی پریشانی سے انجمن ترقی و بقاء اُردو اچھی طرح سے واقف ہے انجمن ترقی و بقاء اُردو کے صدر ڈگری طلبا وطالبات کے ماضی اُردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورس کے کتابیں ڈگری کالج کے اُردو میڈیم طلبا و طالبات مہیا کرواتی رہی اور اب یہ کام اُردو اکیڈیمی کررہی ہے یہ اُردو میڈیم طلبا و طالبات کیلئے خوش عین بات ہے اور آخر میں جناب محمد سمیر نے شکریہ ادا کیا۔