Type to search

اسپورٹس

انجم مدگل نے خواتین رائفل تھری پوزیشن میں سلور میڈل جیتا

نئی دہلی،31جولائی(اردوپوسٹ) ہندوستانی نشانے باز انجم مدگل نے میکسیکو میں چل رہے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ کی خواتین 5 میٹر رائفل  تھری پوزیشن مقابلے میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا- یہ انجم کا پہلا عالمی کپ تمغہ ہے-   انہوں نے تیز ہوا کے باوجود 45 شاٹ کے فائنل میں 452.2 پوائنٹ کا اسکور بنایا- اس سے وہ سابق جونیئر عالمی چپمیئن چین کی کھلاڑی (455.4) سے پچھے دوسرے مقام پر رہی- ٹنگ سن نے 442.2 پوائنٹ سے کانسی تمغہ جیتا-عالمی رینکنگ میں 8 نمبر پر موجود انجم مدگل نے 12 ویں سردار سجن سنگھ سیٹھی میموریل ماسٹرز نشانےبازی مقابلہ میں منگل کو اپنا دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔

پنجاب کی نمائندگی کر رہی انجم مدگل نے کل خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں فائنلس میں عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا اور آج انہوں نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم مقابلے کا طلائی تمغہ ارجن ببتا کے ساتھ جیت لیا۔

ڈاکٹر كرني سنگھ شوٹنگ رینج میں چل رہے اس مقابلے میں پنجاب کی انجم اور ارجن کی جوڑی نے مغربی بنگال کی جوڑی مهلي ​​گھوش اور نوین شا کو 16-12 سے شکست دے کر طلائی جیتا۔

Tags: