Type to search

ٹی وی اور فلم

انجم فقیہ برتھ ڈے اسپیشل : مشکلوں بھرا رہا کامیابی کا سفر

انجم فقیہ

ٹی وی ڈسک، 12ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ انجم فقیہ آج اپنا برتھ ڈے منا رہی ہے-

انجم کی پیدائش 12 ستمبر 1989 کو ممبئی میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی- وہ آدھی انڈین اور آدھی عرب ہے- انکے گھر والے ریاض، سعودی عرب میں رہتے ہیں- انکے والد کا نام کمال الدین فقیہ ہے-اور انکے والدہ کا نام سلطانہ فقیہ ہے-انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈل کے طور پر کیا- انہوں نے الان ماڈلنگ ایجنسی پرائیوٹ لیمیٹیڈ کے لیے کام کیا- ایکٹینگ کی شروعات چھوٹے رولس سے کیا –

 

View this post on Instagram

 

#angelbillabong

A post shared by Anjum Fakih (@nzoomfakih) on

 

انجم فقیہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہے- جو ہندی ٹی وی سیریز میں ایم ٹی وی کے چیٹ ہاؤس، ٹائم کوئیک اور تیرے شہر میں کی طرح دیکھائی دی- وہ کنڈلی بھاگیا میں بھی دیکھی- وہ رانی راجیشوری سنگھ کے کردار میں مقبول شو “ایک تھا راجا ایک تھی رانی” میں بھی دیکھائی دی-

وہ دسمبر 2015 میں اس شو میں شامل ہوئی تھیں اور 2016 تک اداکاری کی۔

منفی کردار کو موثر انداز میں ادا کرنے پر ان کی بے حد تعریف کی گئی۔

انہوں نے 2016 میں شو چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے شو میں ایک برا کردار ادا کیا تھا انجم فقیہ نے فورڈ سپر ماڈل کا خطاب جیتا ہے-
اداکارہ انجم فقیہ صرف 19 سال کی عمر میں انہوں نے ماڈل بننے کا فیصلہ کیا۔

انجم فقیہ آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے- ٹی وی انڈسٹری میں وہ ایک مقام بنا چکی ہے-

انجم فقیہ کے پاس آج دولت اور شہرت دونوں ہیں- لیکن اس مقام تک پہچنے کے لیے انہیں کافی کچھ جھیلنا پڑا تھا-

کبھی سیلس گرل کا کام کرنا پڑا تو کئی بار کھانا کھانے کے لیے جیب میں پیسے بھی نہیں ہوا کرتے تھے-

انجم فقیہ کئی بار خاندان کی بے رخی کا شکار ہوچکی ہے-

انجم مہارشٹرا کے رتناگری کی رہنے والی ہے-

خاندان ٹی وی کے خلاف تھا جسکی وجہ سے 15-14 سال کی ہونے تک انجم نے کبھی ٹی وی نہیں دییکھا تھا-

کافی ضد کرنے پر انکے والد ٹی وی تو لائے لیکن اس بات سے خفا ہوکر انجم کے دادا نے گھر سے دوری بنا لی-

انجم نے بتایا- اپنی جدوجہد کے دنوں میں میں آڈیشن دینے باندرا سے اندھیری تک پیدل جاتی تھی-

میرے پاس پیسے نہیں تھے لیکن میں نے کبھی اپنے گھر سے پیسے نہیں مانگے،

ایک انکل مجھے ہر روز فری میں کھانا دیا کرتے تھے-

دھیرے دھیرے میرے خاندان نے مجھے سمجھنے کی کوشش کی اور اب مجھے ٹی وی پر دیکھتے ہیں-

ٹی وی پر مجھے سلوار قمیض میں دیکھ کر شاید میرے خاندان والے خوش ہوتے ہونگے-

انجم نے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات اسٹار پلس کے رومانٹک سیریز “تیرے شہر میں” سے کی-

سال 2017 میں انہوں نے کلرز ٹی وی کے شو دیوانشی میں بھی نظر آئی-
انہوں نے ماہی وے، تیرے شہر میں، ٹائم مشن، ایک تھا راجہ ایک تھی رانی،

دیوانشی، کنڈلی بھاگیا، کم کم بھاگیا، دل ہی تو ہے، ناگین 5 میں دیکھی-
انہیں سال 2018 میں گولڈ ایوارڈ بہترین سپورٹنگ ایکٹر سیریل کنڈلی بھاگیا کے لیے دیا گیا-

Tags:

You Might also Like