Type to search

ٹی وی اور فلم

بلیک ساڑی میں پارٹی میں پہنچی انجلی اروڑا

وائرل ڈسک، 18 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا انفولنسر انجلی اروڑا کے لاکھوں دیوانے ہیں- وہ کنگنا رناوت کے شو لاک اپ کا حصہ بننے سے پہلے ہی کافی مشہور تھی-

حالانکہ وہ شو نہیں جیت پائی، لیکن لوگوں کا دل ضرور جیت لیا، لاک اپ شو ختم ہونے کے بعد انجلی اروڑا کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ ٹریڈیشنل لک میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہے-

 

سلیبرٹی فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ انجلی اروڑا فیمیلی ویڈنگ فنکشن میں نظر آرہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

انجلی بلیک کلر کی ساڑی میں خوبصورت لگ رہی ہے- ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجلی اپنی والدہ کے ساتھ پوز دے رہی ہے، تو کبھی مستی کرتی دیکھ رہی ہے- انکی پیاری مسکراہٹ پر فینس کا دل آگیا ہے-

انجلی اروڑا کے اس لک پر فینس فدا ہوگئے ہیں او کمنٹ سیکشن میں انکی خوب تعریف کررہے ہیں-

معلوم ہو کہ انسٹاگرام پر انجلی کے 11 ملین فالوورس ہیں، جب شو میں ہوسٹ کنگنا رناوت کو یہ بات معلوم ہوئی، تو وہ خود بھی حیران رہے گئی تھی-

 

انجلی لاک اپ شو جیت نہیں پائی لیکن انہوں نے فینس کو خوب تفریح کیا- وہ گرینڈ فائنل تک پہنچ گئی تھی، لیکن سکنڈ رنر اپ بن کر رہے گئی-

وہیں پائل روہتگی فرسٹ رنر اپ بنی اور فاروقی نے فاتح کا خطاب اپنے نام کیا تھا-