Type to search

ٹی وی اور فلم

انیتا ہسانندنی نے ایکٹینگ کو کہا الوداع، بیٹے کی پرورش پر دیں گی توجہ

انیتا ہسانندنی ایکٹینگ الوداع

ٹی وی ڈسک، 11 جون (اردو پوسٹ/ذرائع) ایکٹر سہیل خان کے ساتھ فلم کرشنا کاٹیج میں کام کرچکی ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا ہسانندنی نے ایکٹینگ کو الوداع کہے دیا ہے-بتادیں کہ انیتا گذشتہ 23 سال سے ٹی وی کی دنیا میں سرگرم ہے-

انیتا نے شو کاویانجلی میں اپنے کردار سے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی تھی، اداکارہ نے اب فینس کو یہ کہے کر چونکا دیا ہے کہ وہ اب ایکٹینگ نہیں کریں گی-

بتادیں کہ انیتا ہسانندنی ریڈی کی پیدائش 14 اپریل 1981 کو ممبئی کے ایک سندھی گھرانے میں ہوئی- انکے والد ایک بزنسمین ہے اور والدہ کویتا ہسانندنی ایک گھریلو خاتون ہے، انکی ایک بڑی بہن بھی ہے-

انیتا ہسانندنی ریڈی نے بزنسمین روہت ریڈی سے 14 اکتوبر 2013 میں گوا میں شادی کی- بتادیں کہ انہیں 9 فروری 2021 کو انہیں لڑکا ہوا- جسکا نام اورو ریڈی رکھا گیا-

 

انیتا نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے وبائی بیماری کی وجہ سے یہ فیصلہ نہیں لیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ گھر میں ہی رہنا چاہتی ہیں اور پوری طرح بچے پر توجہ دینا چاہتی ہے-

ناگین 5 کی اداکارہ انیتا ہسانندنی نے یہ فیصلہ بیٹے اورو کی پیدائش کے بعد اسکی پرورش کے لیے لیا ہے-

ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انیتا نے کہا ، بیٹے اورو ابھی چار مہینے کا ہے، میں نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ جب بھی میرا بچہ ہوگا، میں ایکٹینگ انڈسٹری چھوڑ دونگی- اور پوری توجہ بچے پر دونگی-

فی الحال میں اپنی پوری توجہ اپنے بچے پر دینا چاہتی ہوں، میں نے یہ فیصلہ عالمی وبا کی وجہ سے نہیں لیا ہے- ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ میں کورونا کی وجہ سے ٹی وی انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں-

انیتا نے کہا، سچ کہوں تو میرے دماغ میں ابھی صرف ایک ہی چیز ہے کہ کیسے ذیادہ وقت اپنے بچے کو دوں- معلوم نہیں ٹی وی میں کب واپسی کرونگی-

انیتا ہسانندنی ریڈی نے اپنی زبردست ایکٹینگ کی بدولت ٹی وی سے لیکر بالی ووڈ میں ایک خاص جگہ بنائی ہے-

انیتا ہسانندنی ریڈی کا فلمی اور ٹی وی کیریئر

انیتا نے تیلگو، ہندی، کنڑ، تمل اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے۔
انیتا نے سال 1999 میں سبھاش گھئی کی بالی ووڈ فلم تال میں آشا کا کردار ادا کیا، سال 2001 میں تیلگو فلم نووو نینو میں وسندھرا کا کردار نبھایا-

اسکے بعد سال 2002 میں تامل فلم ورُشامیلام وسندھم میں کام کر کے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انیتا نے سال 2003 میں ہندی فلم کچھ تو ہے میں نتاشا کا کردار نبھایا، فلم وہ تشار کپور، ایشا دیول کے ساتھ نظر آئی- اسی سال وہ تشار کپور کے ساتھ فلم یہ دل میں وسندھرا یادو کا کردار نبھایا،

سال 2004 میں انیتا نے ہارر فلم کرشنا کاٹیج میں شانتی کا کردار ادا کیا، فلم میں انکے ساتھ سہیل خان، ایشا کوپیکر لیڈ رول میں تھے-

سال 2005 ٹحں آئی فلم سلسلے میں انہوں نے پیا کا رول پلے کیا، فلم میں اہم رول میں انیتا کے علاوہ تبو، بھومیکا چاؤلہ، ریا سین، دیویا دتہ، جمی شیرگل جیسے فنکار نے کام کیا تھا-

اسی انہوں نے رومانس فلم کوئی آپ سا، میں سمرن کا رول ادا کیا، فلم انیتا آفتاب شیوداسانی کے ساتھ نظر آئی-

انیتا نے فلموں کے علاوہ ٹی وی کے کئی سیریلس اور شو میں کام کیا- کئی مقبول ٹی وی شو یہ ہے محبتیں، کاویاانجلی، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، قسم سے، شامل ہے-

انیتا کئی ٹی وی کمرشل اشتہارات میں نظر آچکی ہے جسے یور یوتھ، سنسلک ، بورو پلس جیسے اشتہار شامل ہے-

سال 2008 میں فیئر فیکٹر-خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لے چکی ہے-

Tags:

You Might also Like