Type to search

ٹی وی اور فلم

انیل کپور نے شیئر کی اپنی ورک آوٹ تصویر

انیل کپور ورک آوٹ

فلمی ڈسک،24 مئی (ذرائع) بالی ووڈ کے بہت سے اسٹارس ایسے ہیں جو اپنی فیٹنس سے فینس کو حیران کردیتے ہیں۔ اس میں اداکار انیل کپور کا نام بھی شامل ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر انڈیا اور مسٹر لکھن انکی فیٹنس دیکھ کر کوئی بھی کہے سکتا ہے کہ انہوں نے عمر کو اپنی مٹھی میں قید کرلیا ہے۔

بالی ووڈ ایکٹر انیل کپور فلم انڈسٹری میں اپنی فیٹنس کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، ایکٹر 64 سال کی عمر میں اتنے فٹ اور فائن ہیں کہ انہیں دیکھ کر ہر کوئی ان سے ترغیب لینا چاہتا ہے۔ اب اداکارہ نینا گپتا نے بھی ان سے متاثر ہوتی نظر آئی۔

دراصل فیٹنس فریٹ ایکٹر انیل کپور نے اپنی ایک پوسٹ ورک آوٹ فوٹ شیئر کی ہے۔ اس فوٹو میں اورینج کلر کی ٹی۔شرٹ میں اپنے بائسپس فلانٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

انیل کپور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصویریں اور ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی ورک آوٹ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انیل اپنی باڈی کو فلانٹ کرتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

 

انکی اس فوٹو پر فینس تو فدا ہوئے ہی ہیں ساتھ ہی بالی ووڈ کے کئی شخصیات بھی حیران نظر آرہے ہیں۔ 64 سال کے انیل کپور ایک 30-25 سال کے نوجوان آدمی کی طرح لگ رہے ہیں۔ اس پر نینا گپتا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا۔ آپ ایک انسپریشن ہیں۔

صرف نینا گپتا ہی نہیں، مہیپ کپور، شلپا شیٹی سمیت کئی سارے اسٹارس نے اس فوٹو پر کمنٹ کیا ہے۔ ایکٹر نے اسی کے ساتھ ایک بہت ہی معنی خیز کیپشن بھی لکھا ۔ ایکٹر نے لکھا کہ ، لاک ڈاؤن تو ضروری ہے، مگر آپ اس دوران کیا کرتے ہیں یہ آپشنل ہیں۔

بتادیں کہ انیل کپور کو فلموں میں کام کرتے ہوئے قریب چار دہائی ہوچکے ہیں۔ ایکٹر آج بھی اپنے 60 کے مڈ میں اور بے حد فٹ ہیں۔ انہیں انڈسٹری کا سب سے چارمینگ ایکٹر مانا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

 

ایکٹر پچھلے سال سے ہی لاک ڈاؤن فیز کا بہت اچھا استعمال کررہے ہیں۔ وہ بھلے ہی شوٹ پر نہیں جاسکتے مگر وہ اپنے جسم کو فٹ رکھنے اور خود کو مصروف رکھنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

انیل کپور کورونا وائرس کے بارے میں بھی کافی سوچتے ہیں ، ایکٹر نے کوویڈ کی ڈوز بھی لگوا لی ہے۔ انہوں نے کورونا ویکسن کی دوسری ڈوز لیتے ہوئے اپنی فوٹو بھی شیئر کی تھی۔

بتادیں کہ انیل کی پیدائش 24 ڈسمبر 1956 میں ہوئی، انکے والد کا نام مرحوم سریندر کپور (پروڈیوسر) اور والدہ کا نام نرمل کپور ہے۔ انکے بڑے بھائی کا نام بونی کپور، اور چھوٹے بھائی کا نام سنجے کپور ہے۔ اور بہن رینا کپور ہے۔

انیل نے 19 مئی 1984 میں کوسٹیوم ڈیزائنر سنیتا بھمبانی کپور سے شادی کی۔انکے بیٹے کا نام ہرش وردھن کپور، بیٹی سونم کپور، ریا کپور ہے۔

انہوں نے سینٹ زیویئرس کالج ممبئی سے پڑھائی کی۔
انکی ڈیبیو فلم سال 1979 میں آئی فلم ہمارے تمہارے تھی جس میں انہوں نے کیمیو رول ادا کیا تھا۔بطور لیڈ رول انکی فلم ’وہ سات دن، تھی۔انہوں نے ہندی کے علاوہ تیلگو، کنڑ، ملیالم، برٹش فلموں میں کام کیا۔
انہوں نے ہالی ووڈ فلم مشن امپاسیبل ۔ گھوسٹ پروٹوکول میں کام کیا۔ انیل نے سال 2002 میں بدھائی ہو بدھائی کا پروڈکشن کیا۔

Tags:

You Might also Like