Type to search

ٹی وی اور فلم

شوبھانگی آترے کا جیویلری کے لیے پیار کیسے، جنون میں بدل گیا

شوبھانگی آترے جیویلری

ٹی وی ڈسک، 27 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو ‘بھابی جی گھر پر ہے’ کے ہر کردار کی الگ فین فالوونگ ہے۔ وہیں انگوری بھابی کی بات ہی الگ ہے، اس کردار کو اداکارہ شوبھانگی آترے نبھا رہی ہے۔ کچھ ہی وقت میں انہوں نے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا لی ہے-

شوبھانگی کی فین فالوونگ کافی زبردست ہے، جنکے ساتھ جڑے رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے۔ حال ہی میں شوبھانگی نے اپنے بارے میں کچھ ایسی بات شیئر کی ہے جس کے لیے ایسا پیار اور جنون ہے کہ اسکے لیے انہوں نے پورا کلکشن شروع کردیا ہے۔ شوبھانگی کو جیولری کا شوق ہے، اور اسکا کلکشن انہوں نے ملک و بیرون ملک سے جمع کیا ہے۔

وہیں اپنے کردار کو پرسنل ٹچ دینے کے لیے شوبھانگی کے پاس 600 سے ذیادہ جھومکوں کا اپنا کلکشن ہے۔ بتادیں کہ انکے سارے جھومکے پردے پر نظر ٓچکے ہیں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے اینڈ ٹی وی کے شو بھابی جی کی شوٹنگ شروع کی تھی، تو ایئرینگس کے لیے میرا پیار، جنون میں بدل گیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی پرسنل اور پروفیشنل لائف میں بیلنس بنانے کو لیکر بات کی ہے- اور اس دوران آنے والے چیلنج کے بارے میں بھی بتایا ہے-

اتنی آسانی سے انگوری بھابی کا اہم کردار نبھانے والی شوبھانگی آترے نے آن دی اسپاٹ سدھار کرنے کی اہمیت بتائی-

میں اپنے آپ ہی اسکی طرح سوچنا شروع کردیتی ہوں اور ساری چیزیں ہوتی چلی جاتی ہے- اس سے نہ صرف مجھے اپنے طریقے سے سوچنے کا موقع ملتا ہے، بلکہ اپنی طرف سے ان پٹ بھی دے پاتی ہوں-

اس سے انگوری کا میرا کردار نیچرل نظر آتا ہے- اداکارہ نے بتایا کہ کردار کو پرسنل ٹچ دینے کے لیے انکے پاس 600 سے بھی ذیادہ خود کے جھمکے کا کلکشن ہے- اور وہ سب پہن چکی ہے- انہوں نے اسے ہندوستان کے مختلف علاقوں سے جمع کیا ہے-

شوبھنگی شو میں اپنے کردار کو بہت پسند کرتی ہے وہ اسے لیکر کئی بار ڈائریکٹر کو کچھ دلچسپ اینگل بھی تجویز کرتی ہے۔

اتنے مصروف شیڈول کے باوجود شوبھانگی آترے اپنی فیٹنس کا پورا خیال رکھتی ہے- اور کبھی یوگا کرنا نہیں بھولتی ہے-

اپنے روز مرہ کے کاموں اور تناؤ کو دور کرنے کے لیے یوگا کرنا نہیں بھولتی-

آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھابی جی گھر پر ہے کہ پہلی انگوری بھابی یعنی شلپا شندے بگ باس سیزن 11 کا حصہ رہ چکی ہے-

شوبھانگی آترے نے کچھ سال پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ریالٹی شو کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں، مستقبل میں بگ باس جیسے شو کا حصہ بننا مزیدار ہوگا- یہاں تک کہ خطروں کے کھلاڑی یا جھلک دیکھلا جا بھی دلچسپ ہے-

سال 2016 میں شوبھانگی ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کے میں نظر آئی تھی- اسکے علاوہ وہ سیریل کستوری میں نظر آئی تھی-

 

شوبھانگی آترے کی پیدائش 11 اپریل 1981 کومدھیہ پردیش کے برہمن گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام روپ نارئن آترے ہے، انکی بہن کا نام پوروا پارے ہے- وہ اندور سے تعلق رکھتی ہے- انہوں نے ایم بی اے کی پڑھائی کی- وہ ایک تربیت یافتہ کھتک اور اڑیسی ڈانسر ہے-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق انہوں نے اسکولی تعلیم اندور کے بال نیکیتن ہائیر سکنڈری اسکول سے کی-
انہیں ٹی وی شو کستوری میں نبھائے رول کستوری چاولہ اور بھابی جی گھر پر ہے، میں نبھائے کردار انگوری بھائی کے لیے جانا جاتا ہے-

ٹی وی دنیا میں آنے سے پہلے شوبھانگی نے علاقائی شیمپو برانڈ کے لیے کام کیا،

آترے کی شادی پیوش پوری سے ہوئی ہے، ان کی ایک بیٹی ہے۔ اداکارہ کو میوزک کافی پسند ہے۔ اور وہ سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

شوبھانگی آترے نے سال 2007 میں اسٹار پلس کے شو کسوٹی زندگی کے میں پالاچن ورما کا رول نبھایا تھا، اور سال 09-2007 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو کستوری میں انہوں نے کستوری روبی سبروال کے کردار میں نظر آئی-

سال 2007 میں اسٹار پلس کے شو کرم اپنا پنا میں مہمان کے کردار میں دیکھی، سال 2008 میں کم کم – ایک پیارا سا بندھن، میں بھی بطور مہمان انٹری کی تھی-

سال 2008 میں 9ایکس چینل پر نشر ہوئے ڈانس ریالٹی شو جلوہ فور 2 کا 1 میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئی- اسی سال انہوں نے مشہور ٹی شو “یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں مہمان کے طور پر نظر آئی-

سال 2010 میں این ڈی ٹی وی امیجن چینل پر نشر ہوئے شو “دو ہنسوں کا جوڑا” میں پریتی کا رول نبھایا، سال 12-2011 تک کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو ہون میں کام کیا، تو سال 2011 میں بگ باس سیزن5 میں مہمان بن کر نظر آئی-

سال14-2013 تک سونی سب پر نشر ہوئے شو چوڑیا گھر میں کوئل کا کردار نبھایا، اسی سال وہ ساودھان انڈیا کی ایک قسط میں دیکھی،

اسکے بعد وہ اینڈ ٹی وی کے شو ادھوری کہانی ہماری میں دیوسینا کا کردار نبھایا، اور اسٹار پلس کے شو گولموہر گرانڈ، اسٹوریز بائی رابیندرناتھ ٹیگور میں کام کیا-

ٹی وی سیریلس کے علاوہ شوبھانگی آترے نے فلموں میں بھی کام کیا- جن میں سال 2008 میں آئی “سی کمپنی” میں خصوصی انٹری کی تھی،

Tags:

You Might also Like