Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ کے مشہور ایکٹر اینڈی کوہن

ہالی ووڈ ڈسک،22مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ ٹی وی شو ہوسٹ اینڈی کوہن بھی خطرناک کورونا وائرس کی زرد میں آگئے ہیں- 51 سالہ مقبول ہوسٹ اینڈی کوہن نے جمعہ دوپہر انسٹاگرام اور ٹیوٹر کے ذریعہ سے اپنے کورونا وائرس انفکیشن ہونے کی معلومات دی تھی- اینڈی کوہن ہالی ووڈ کے مشہور شو واچ واٹ ہیپنس لائیو میں دیکھائی دیتے ہیں- اس شو کو ناظرین کی طرف سے کافی پسند کیا جاتا ہے-

اینڈی نے انسٹاگرام پر لکھا، سیلف کورنٹائن کے کچھ دنوں کے بعد بہت اچھا نہیں محسوس کررہا ہوں، میں نے کورونا وائرس کے لیے مثبت ٹیسٹ کروایا تھا، میں اپنا پورا خیال اپنے صحت مند ہونے پر دے رہا ہوں، میں ان سبھی میڈیکل پروفیشنل کو شکریہ کرنا چاہتا ہوں جو ہم سبھی کے لیے ذیادہ کوشش کررہے ہیں- اور ہر کسی سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ گھر پر رہے اور اپنی دیکھ بھال کریں-
کئی ہالی ووڈ شخصیات نے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کروایا ہے- حال ہی میں ٹام ہینکس اور انکی اہلیہ کو ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like