Type to search

فیشن

ایمی جیکسن برتھ ڈے اسپیشل : اپنے برتھ ڈے پر ایمی نے شیئر کی فوٹو

ایمی جیکسن

فیشن ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ کا رخ کرنے والی اداکارہ ایمی جیکسن کو جنوبی ہند فلموں میں کافی پہچان ملی ، 31جنوری کو ایمی جیکسن 28 سال کی ہوگئی۔ ایمی جیکسن نے اپنا 28واں یوم پیدائش بہت ہی شاندار طریقے سے منایا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر برتھے ڈے کے دن کچھ تصویریں پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔ ان تصویروں میں ایمی کا بکنی اسٹائل نظر آیا۔ ساتھ ہی اپنے بچے کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی۔

ایمی کی ان تصویروں کو لوگ بے حد پسند کررہے ہیں۔

لوگ اس تصویر پر لکھ رہے ہیں کہ یقین نہیں ہورہا کہ ایمی ایک بچے کی ماں ہے۔

بتادیں کہ رجنی کانت کی سپر ہٹ فلم 2.0 سے ایمی کو اچھی خاصی پہچان ملی۔ اس فلم میں وہ روبوٹ کے رول میں تھی۔

ایمی پچھلے سال سب سے زیادہ بحث میں آئی تھی۔

جب شادی سے پہلے ہی وہ حاملہ ہوگئی تھی۔

اداکارہ اور ماڈل ایمی جیکسن نے اپنے ارب پتی بوائے فرینڈ کے ساتھ پچھلے سال پر اپنی نئی زندگی کی شروعات کی تھی۔

بتادیں کہ ایمی بالی ووڈ ایکٹر پرتیک ببر کو ڈیٹ کرچکی ہے۔

لیکن انکا رشتہ شادی تک نہیں پہنچ پایا۔

انہوں نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز سال 2010 کی کامیاب تامل فلم سے کی جسکے لیے انہیں کئی اعزازت سے نوازا گیا۔

انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کی شروعات ایک دیوانہ تھا سے کی جسے 14 فروری 2012 کو ریلیزکیا گیا۔

ایمی جیکسن اور جارج کی پہلی ملاقات سال 2015 میں ایک دوست کے ذریعہ لندن میں ہوئی۔

اسکے بعد دونوں کا رشتہ شروع ہوا۔ جارج پانایٹو رئیل اسٹیٹ ٹائکون اینڈریاس پانایٹو کے بیٹے ہیں۔

جارج کا خود کا اپنا ایک نائٹ کلب کوئین سٹی بھی ہے۔

مس ٹین لیورپول اور مس ٹین گریٹ برطانیہ بیوٹی ایوارڈ جیتا،

اسکے بعد انہوں نے مس ٹین ورلڈ کا ایوارڈ سال 2006 میں جیتا۔

انہوں نے باس ماڈل مینجمنٹ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے وہ پورے یوروپ میں ماڈلنگ کی۔

Tags:

You Might also Like