Type to search

ٹی وی اور فلم

اپنی ایکٹینگ اور اسٹائل کے لیے جانتی ہے امرتا خان ویلکر

امرتا خان ویلکر

ٹی وی ڈسک،18 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امرتا خان ویلکر اپنی ایکٹینگ اور اسٹائل کے لیے جانی جاتی ہے۔ اب وہ اپنی خوبصورتی کا جلوہ سوشل میڈیا پر بکھرتے رہتی ہے۔

امرتا خان ویلکر کی پیدائش 23 نومبر 1984 کو ممبئی میں ہوئی ہے- انہوں نے ٹی وی کی دنیا کے ساتھ ہی ہندی اور مراٹھی فلموں میں بھی خوب کام کیا ہے-

امرتا خان ویلکر پہلی بار بحث میں تب آئی تھی جب عشق بیکٹر نے اپنا گانا اے ہپ ہاپر، لانچ کیا تھا- امرتا نے اس گانے کے میوزک ویڈیو سے خوب سرخیاں بٹوری تھی-

سال 2018 میں امروتا میگھنا گلزار کی فلم راضی میں نظر آئی- اسی سال وہ جان ابراہم کے ساتھ فلم ستیمے وجیتے میں بھی نظر آئی- جبکہ سال 2020 میں وہ ملنگ فلم میں بڑے پردے پر دیکھی-

امرتا اپنے پارٹنر اور اب شوہر ہمانشو کے ملہوترا کے ساتھ ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے 7 میں نظر آئی تھی- اس جوڑی نے یہ سیزن جیتا تھا-

امرتا نے صرف زبردست ڈانس کرتی ہے، بلکہ وہ بولڈ بھی ہے- وہ اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 10 کا حصہ بن چکی ہے- شو میں وہ پانچ ہفتوں تک رہی-

گلمیر کی دنیا میں امرتا کا سفر سال 2004 میں انڈیا بیسٹ سنی اسٹارز کی کھوج سے شروع ہوا- اسکے لیے وہ ٹی وی پر 2005 میں “ادا” اور دی ٹائم بم 9/11 میں نظر آئی- سال 2006 میں امرتا نے مراٹھی فلموں میں گول مال سے ڈیبیو کیا- جبکہ 2007 میں انکی پہلی بالی ووڈ فلم ممبئی مسالہ ریلیز ہوئی-

فلموں میں انٹری کے بعد امرتا خان ویلکر نے ٹی وی سے کنارا کرلیا- وہ اب تک 29 ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کرچکی ہے- انکی آخری فلم ملنگ تھی-

سال 2015 میں امرتا چھوٹے پردے پر لوٹی اور ہمانشو کے ساتھ نچ بلیئے 7 میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ جیت بھی درج کی- اسکے بعد وہ سال 2016 میں انیل کپور کے کے ساتھ 24 جیسے شو میں بھی نظر آئی- سال 2017 میں امرتا ڈانس انڈیا ڈانس 6 میں بطور اینکر نظر آئی-

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں گول مال، ممبئی سالسا، ہیٹ ٹرک، کنٹراکٹ، پھونک، ہمت والا، راضی، ڈیمیج، ستیمے وجیتے،اور ملنگ جیسے ہندی فلمیں شامل ہے- ہندی کے علاوہ مراٹھی کے کئی فلموں میں نظر آئی-
انہوں نے ٹی وی پر بھی کام کیا جن میں انڈیاز بیسٹ سنی اسٹار کی کھوج، ادا، ٹائم بم، نچ بلیئے 7، جھلک دیکھلا جا، 24، کامیڈی نائٹس بچاؤ، 2 ایم اے ڈی، ڈانس انڈیا ڈانس سیزن 6 (اینکر)، سپر ڈانسر مہاراشٹرا (جج)، خطروں کے کھلاڑی 10 (کنٹیسٹنٹ) شامل ہے-

Tags:

You Might also Like