Type to search

ٹی وی اور فلم

‘بیڈ بوائے’ کی اداکارہ امرین قریشی نے نماشی چکرورتی کی تعریف

amrin-qureshi

فلمی ڈسک،3جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم بیڈ بوائے سے خوبصورت اداکارہ امرین قریشی بالی ووڈ میں زبردست انٹری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے کیا ہے۔ بیڈ بوائے میں اداکارہ امرین قریشی کے مقابلے متھن چکرورتی کے بیٹے نماشی چکرورتی کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی نیک تمنائیں دیتے ہوئے فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ اسکے بعد پوسٹر خوب وائرل ہوا تھا۔ اور نماشی ۔ امرین کی جوڑی کی بھی خوب تعریف ہوئی تھی۔ اس درمیان میڈیا کو دیئے انٹرویو میں امرین قریشی نے کو ایکٹر نماشی چکرورتی اور راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

اداکارہ امرین قریشی نے کو اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں نماشی چکرورتی کا کردار بیڈ بوائے ہے، لیکن وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ اگر آپ انکے ساتھ ہیں تو آپ کبھی بور نہیں ہونگے۔ وہ سیٹ پر ہمیشہ کامیڈی کرکے سب کو ہنساتے تھے۔ سیٹ پر وہ کبھی خاموش نہیں یٹھے ہمیشہ میری کھنچائی کرتے ہیں۔ انکے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ رہا۔ سیٹ پر ہم دونوں نے کافی مستی کی ہے۔ کو۔ اسٹار نماشی چکرورتی کے علاوہ امرین قریشی راجکمار سنتوشی کی بھی خوب تعریف کرتی نظر آئی۔

راجکمار سنتوشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے امرین قریشی نے کہا ایمانداری سے کہوں تو، میں تھوڑی ڈری ہوئی تھی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں انکا نام ہے۔ انہوں نے انڈسٹری کو کئی اچھی فلمیں دی ہیں۔ اس شخص کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بڑا چیلینج تھا۔

Tags:

You Might also Like