Type to search

آٹو موبائل

ایمپیئرالیکٹرک اسکوٹی ہائی ٹیک فیچرس سے لیس،قیمت  38ہزار روپے

آٹو ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی بازار میں کئی کمپنیاں الیکٹرک اسکوٹر اتار چکی ہے ۔ لیکن اس درمیان ایک کمپنی نے بے حد کم قیمت پر سبھی ہائی ٹیک فیچرس سے لیس الیکٹرک اسکوٹر ہندوستانی بازار میں اتارا ہے۔

دراصل اگر آپ کا بجٹ کم ہے اور الیکٹرک اسکوٹر خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہتر آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔ ایمپیئر وہیکل نے ایمپیئر الیکٹرک وی 48 نام سے الیکٹرک اسکوٹر ہندوستان میں فروخت ہورہا ہے۔ اس اسکوٹر کی کئی خاصیت ہے۔

ٹو۔وہیلر کمپنی کی مانیں تو کم قیمت ہونے کے باوجود یہ اسکوٹر بے حد خاص ہے۔ دیکھنے میں اسکا لک جتنا شاندار ہے اتنے ہی اسکے فیچرس دمدار ہیں۔ اس اسکوٹر کو خراب راستوں پر سفر کے دوران کنفرٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یعنی راستہ کسی طرح کا ہو، یہ الیکٹرک اسکوٹر رائیڈر کو سفر کے دوران آرام دے گا۔

اس اسکوٹر میں اسپیڈ بریکر پر فوری بریک اور ٹریفک سگنل پر فوری اسٹارٹ کا فیچر ملتا ہے۔ ایمپیئر الیکٹرک وی 48 تین کلر آپشن میں بلیک، ریڈ اور گرے میں دستیاب ہے۔ ڈائمنشن کی بات کی جائے تو ایمپیئر الیکٹرک وی 48 کی لمبائی 1750 ایم ایم ، چوڑائی 640 ایم ایم ، اونچائی 1200 ایم ایم ، وہیل بیس 1275 ایم ایم ہے۔

اگر پاور کی بات کریں تو ایمپیئر الیکٹرک وی 48 میں 48واٹ /24اے ایچ کی اڈوانس  لی ۔ آئن بیٹری دی گئی ہے۔ جو کہ 250 واٹ کی بی ایل ڈی سی الیکٹرک موٹر کو پاور دیتی ہے۔ کمپنی بیٹری کے ساتھ 2 سال کی وارنٹی دے رہی ہے۔ وہیں کنٹرولر، چارجر ، ڈی سی ٹو ڈی سی کنورٹر موٹر کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی دے رہی ہے۔

ایمپیئر الیکٹرک وی 48 کی بیٹری کو فل چارج ہونے میں 5 سے 6 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ اسے 48وی/6اے چارجر سے فل چارجر کیا جاسکتا ہے۔ اگر ٹاپ اسپیڈ کی بات کی جائے تو یہ اسکوٹر 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے چل سکتا ہے۔ فل چارج ہوجانے کے بعد ایمپیئر الیکٹرک وی 48 اسکوٹر سے 55 سے 60 کلومیٹر کا سفر طے کیا جاسکتا ہے۔