ژیوامی نے لانچ کی الیکٹرک سائیکل

آٹو ڈسک،6ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی نے ایک نئی الیکٹرک سائیکل لانچ کی ہے۔ کیو آئی سائیکل الیکٹرک نام کی اس الیکٹرک سائیکل کی ڈیزائن کمپنی کیو آئی سائیکل ای ایف 1 فولڈایبل الیکٹرک بائیک کی طرح ہے۔ یہ سکنڈ۔جنریشن ماڈل ہے، جسکی وجہ سے لک سے لیکر پرفارمینس ک اپگریڈ اور پہلے سے بہتر ہے۔ پرانی جنریشن فولڈ ایبل الیکٹرک بائیک کے مقابلے نئی الیکٹرک سائیکل لمبی ہے۔ اسکی قیم 2999 یوآن قریب 30 ہزار روپے ہے۔

ژیوامی کی اس نئی الیکٹرک سائیکل کی ڈیزائن بالکل معمولی ہے۔ یہ ایک عام سائیکل کی طرح دیکھتی ہے۔ اسکے ہینڈل بار کے درمیان میں ایک لائٹ حساس ڈسپلے ہے۔ اس میں گیئر ، اسپیڈ، بیٹری پاور، لائٹس اور چارجینگ کے دوران بیٹری پاور کے بارے میں جیسے معلومات دیکھاتا ہے۔ یوزر سائیکل چلانے کے دوران یہ سبھی معلومات آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

سائیکل میں دیئے گئے ڈسپلے میں لائٹ ۔ سینسنگ صلاحیت ہے، جس سے رات میں برائیٹنس اپنے آپ کم ہوجائے گی۔ تاکہ رائڈر کو سائیکل چلانے کے دوران پریشانی نہ ہو۔ اس سائیکل میں تین رائیڈینگ موڈ ہے۔

ژیوامی کی اس نئی الیکٹرک سائیکل میں 5.2 اے ایچ لیتھیم بیٹری دی گئی ہے۔ جو 40 کلومیٹر کی بیٹری لائف دے سکتی ہے۔ الیکٹرک موڈ میں اسکی اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اسکی بیٹری ساڑھے 3 گھنٹے میں چارج ہوجائے گی۔