تھوک ہو یا نہیں، اگر بال میں چمک ہے تو ریورس سوئنگ کرسکتا ہو: محمد سمیع

India's Mohammed Shami reacts after dismissing Bangladesh's captain Mominul Haque during the third day of first cricket test match between India and Bangladesh in Indore, India, Saturday, Nov. 16, 2019. (AP Photo/Aijaz Rahi)

اسپورٹس ڈسک،2جون(بھاشا) ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سمیع نے منگل کو کہا کہ تھوک پر پابندی کے باوجود وہ گیند کو ریورس سوئنگ کرسکتے ہیں۔ بشرطیکہ گیند کی چمک برقرار رکھی جائے۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے معطلی کے بعد کھیل جب دوبارہ شروع ہوگا تو بین الاقوامی کرکٹ کونسل گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی لگانے کی تیاری میں ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ گیند پر تھوک یا لار کا استعمال کرنے سے کوویڈ19 کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ سمیع نے روہت جگلان کے ساتھ انسٹاگرام چیٹ کے دوران کہا، مشکلیں ہونگی۔ بچپن سے ہی ہم تھوک کے استعمال کے عادی ہیں۔ اگر آپ تیز گیند باز ہیں تو اپنے آپ ہی گیند کو چمکانے کے لیے لار کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔ لیکن ہاں، اگر سوکھی گیند کی چمک کو برقرار رکھے پائے تو یہ یقینی طور پر ریورس سوئنگ کرئے گی۔

سابق ہندوستانی گیند باز انیل کمبلے کی سربراہی والی آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے کہا تھا کہ کھلاڑی گیند کو چمکانے کے لیے اسپین کا استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن سمیع نے کہا اس سے تیز گیندباز کو مدد نہیں ملے گی۔
ریورس سوئنگ میں ماہر سمیع نے کہا، پسینہ اور لار الگ طریقے سے کام کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے مدد ملے گی۔ میں نے کبھی لار کے بنا گیند بازی کا کوشش نہیں کیا۔ اب کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لار کے استعمال کور روکنا بے حد اہم ہوگیا ہے۔