ثریا جبین کی چھٹی تصنیف پر اردو اکیڈمی کا انعام اول

حیدرآباد،31 اگسٹ (پریس نوٹ) محترمہ ثریا جبین کو ان کی چھٹی تصنیف “حسین رُتوں کی آہٹیں ” پر تلنگانہ اردو اکیڈمی نے انعام اول سے نوازا ہے- یہ ایوارڈ نقد رقم اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے- ان کی سات کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں- اور ادبی حلقوں میں مقبولیت حاصل کرچکی ہیں-

اس سے قبل مشک حنا، پھولوں کی چھبن، خوابوں کی پرچھائیاں، ارمانوں کے پھول، شان چمن (بچوں کا ادب، انعام اول) پر انعامات حاصل ہوچکے ہیں- حیدرآباد کی مختلف تنظمیوں اور انجمنوں کے علاوہ روٹری کلب حیدرآباد کی جانب سے انہیں وکیشنل ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا ہے- اسی وقت حیدرآباد کی معروف محفل خواتین کی سکریٹری نشر واشاعت کے فرائض انجام دے رہی ہیں- گذشتہ سال محفل خواتین کے سالانہ جلسہ کے موقع پر انہیں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے-