مہاراشٹر: اجیت پوار پھر بنے نائب وزیر اعلی، والد کی کابینہ میں وزیر بنے آدتیہ ٹھاکرے

مہاراشٹرا،30ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کابینہ کے وزیروں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیوسینا رہنما آدتیہ ٹھاکرے ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک ، کانگریس کے رہنما اشوک چوان ، ورشا گائکواڑ اور امت دیش مکھ سمیت 36 رہنماؤں نے بطور وزیر حلف لیا۔ جن میں سے 26 کابینہ کے وزیر ہوں گے ، جبکہ 10 وزیر مملکت ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ سب سے پہلے اجیت پوار نے وزیر عہدے کا حلف لیا، اجیت پوار نے اس سے پہلے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنا کر نائب وزیراعلی عہدے کا حلف لیا تھا، اب انہوں نے این سی پی کے کوٹے سے ادھوے حکومت میں نائب وزیراعلی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔