‘یہ جادو ہے جن کا’ میں ایسی دیکھیں گی سربھی جیوتی

ٹی وی ڈسک،8مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سربھی جیوتی چھوٹے پردے سے لمبے وقت سے غائب ہے۔ اب وہ یہ جادو ہے جن کا، میں مون شہزادی لیلی کے طور پر دیکھائی دیں گی۔ حال ہی میں انکا لک سامنے آیا ہے۔ کافی دنوں سے بحث تھی کہ سربھی جیوتی شو میں شامل ہونے والی ہے۔ پروڈیوسر گل خان سے انکی اچھی دوستی ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ یہ جادو ہے جن کا، میں سربھی کیمیو کریں گی۔
قبول ہے ، میں ساتھ کام کیا
ای۔ٹائمس کو سربھی جیوتی نے بتایا کہ ہاں میں شو میں کیمیو کررہی ہوں اور اسکی شوٹنگ کررہی ہوں۔ بتادیں کہ اس سے پہلے گل کے قبول ہے، میں کام کر چکی ہے۔

فلم میں آنے کی ہو رہی باتیں
سربھی سپر نیچرل سیریز ناگین 3 میں بیلا کے رول میں دیکھائی دی تھی۔ اس شو کے آف ایئر ہونے کے بعد وہ لمبے وقت سے چھوٹے پردے سے غائب ہے۔ ریالٹی شو میں دیکھائی دینے کے علاوہ انہوں نے کئی پراجیکٹ نہیں لیا ہے۔ ٹی وی کے علاوہ سربھی کی بالی ووڈ فلم کرنے پر بھی بات چل رہی ہے۔ انکے ساتھ پنجابی سنگر جسی گل بی ہونگے۔

سربھی کی پیدائش 29مئی 1988 کو پنجاب کے جالندھر مں برہمن خاندان میں ہوئی۔ سربھی جیوتی ایک اداکارہ اور ٹی وی اینکر ہیں۔ سربھی پنجابی فلموں اور پنجابی سیریل میں ایک مشہور چہرہ ہیں۔ وہ زی ٹی وی کے سیریل ’قبول ہے‘ میں زویا فاروقی کے مرکزی کردار ادا کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئی۔

انہوں نے پنجاب کی ایک کڑی پنجاب دی، رولا پے گیا، منڈے پٹایلہ دی فلم میں کام کیا۔ اسکے علاوہ زی ٹی کے قبول ہے، سپنے سہانے لڑکپن کے، پویترا رشتہ، بدلتے رشتوں کی داستاں، پنور ویوا، کنیکٹیڈ ہم توم، کھیلتی ہے زندگی آنکھ مچھولی، انڈیا بیسٹ ڈرامے باز جیسے کئی ٹی وی سیریلس اور شوز میں کام کیا ہے۔