تلنگانہ حکومت نے کورونا کے علاج کیلئے پانچ سرکاری اسپتالوں کا اعلان کیا

حیدرآباد،11اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس نے پوری دنیا میں بحران مچا دیا ہے اور اب تو اس سے ہمرا ملک بھی الگ نہیں رہا۔ یہاں ہر دن کورونا کے نئے معاملے درج ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے پانچ سرکاری اسپتالوں کا اعلان کیا ہے۔

گاندھی اسپتال سکندرآباد کے علاوہ دیگر مراکز جن کی نشاندہی اس مقصد کے لئے کی گئی ہے، ان میں ڈسٹرکٹ اسپتال کنگ کوٹھی،گچی باولی اسپتال، نیچر کیور اسپتال بیگم پیٹ، گورنمنٹ نظامیہ جنرل اسپتال چارمینار،گورنمنٹ آیورویدک اسپتال ایراگڈہ،گورنمنٹ آیورویدا ٹیچنگ اسپتال ورنگل اور ڈی کے گورنمنٹ ہومیو اسپتال رامنتاپور شامل ہیں۔

ابھی تک تمام کورونا مریضوں کو گاندھی اسپتال بھیجا جارہا ہے پر ریاستی حکومت نے کوویڈ 19 کے علاج کے لیے پانچ سرکاری ہاسپٹلس کو نامزد کیا ہے۔