لاک ڈاؤن: 5 مئی کو کابینہ کا اجلاس، کے سی آر کے فیصلے پر ٹکی سب کی نظریں

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،2مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اور اسی کے مدنظر مرکزی حکومت نے جمعہ کو ملک گیر لاک ڈاؤن کو 17 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ وہیں تلنگانہ حکومت کے فیصلے کو لیکر لوگوں میں تجسس بڑھ گیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوا کہ کیا تلنگانہ میں مرکز کے اعلان کے مطابق اورینج اور گرین زون میں پابندیوں میں ڈھیل دی جائیں گی یا پھر ایسا نہیں ہوگا۔

ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام، علاج ، کورونا کی تازہ حالات کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کے فیصلے پر وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں 5 فروری کو دوپہر 2بجے پرگتی بھون میں کابینہ میٹنگ ہونی ہے۔ اسی میٹنگ میں سبھی باتوں پر بات چیت ہوگی اور پھر فیصلہ لیا جائے گا۔

ریاستی حکومت کو مرکزی فیصلہ کے مطابق اورینج اور گرین زون میں چھوٹ و رعایت دینے یا نہ دینے کی بات پر فیصلہ لینا ہے۔ دوسری طرف ، تازہ ترین ہدایات کے مطابق ، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ شراب کی دکانوں کو کھولنا یا نہ کھولنا بھی اہم مسئلہ بن گیا ہے۔

حالانکہ تلنگانہ میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تو یہی کہا جاسکتا ہے اور سننے میں بھی آرہا ہے کہ یہاں فی الحال شراب کی فروخت کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت کو لگتا ہے کہ شراب کی فروخت کے لیے دوکانوں پر اور ریاست ٹرانسپورٹ کی بسوں میں سوشل ڈیسٹینسنگ رکھ پانا بے حد مشکل کام ہے۔