سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنے گی فلم

فلمی ڈسک،19جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا فلم ساز وجے شیکھر گپتا نے اعلان کیا – فلم کا عنوان ’سوسائیڈ یا مرڈر‘: اے اسٹار واس لاسٹ ہوگا جسکی ہدایت وجئے شیکھر گپتا اور شمک مولک (زی نیٹ ورک کے سابق) کی طرف سے ہدایت کی جائے گی-

گپتا نے اپنی فلم میں انڈسٹری کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دی- لیکن ایک چمتکار جو حقیقت میں بے نقاب ہوتا ہے جب ایک اداکار کی طرف سے خودکشی کرنے کے تین دن بعد سانحہ پر ایک فلم کا اعلان کیا جاتا ہے- سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد مداحوں کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی دکھ کی لہر دوڑ گئی تھی، جب انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔

سوشانت کی موت نے سوشل میڈیا پر انڈسٹری میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک کے تیئں بحث چھیڑ دی ہے
وجئے نے کہا کہ وہ یہ اس لئے فلم بنا رہے ہیں تاکہ فلم انڈسٹری میں بڑے فنکاروں اور پروڈکشن ہاؤس کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔

وجئے شیکھر گپتا نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے وہ بالی ووڈ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نئے لوگوں کو فلم انڈسٹری میں موجود ’گینگ‘ کی وجہ سے کبھی مواقع نہیں ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سوشانت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ انڈسٹری میں اس کا مسلسل بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔

 

وجئے کہتے ہیں اپنی اس فلم کے ذریعہ میں 100فیصد بالی ووڈ کو نگا کردونگا، آج جو بچے باہر سے آتے ہیں، ان بچوں کو فلم انڈسٹری میں بننے گینگ کی وجہ سے صحیح موقع نہیں مل پاتا ہے- بالی ووڈ کے اندر میں اس گینگ کو توڑنا چاہتا ہوں- میری کہانی میں وہ سب کچھ ہوگا، جو سوشانت سنگھ کے ساتھ برا ہوا ہے- اس لڑکے کو مجبور کیا گیا خودکشی کرنے کے لیے ، اسے لوگوں نے ملکر اسکا سوشل بائیکاٹ کیا، ایک کے بعد ایک لگاتار کئی فلموں سے اسے نکالا گیا-