جیو کے بعد اب ریلائنس رٹیل میں 7,500 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا سلور لیک

نئی دلی۔9، ستمبر (پریس نوٹ) ریلائنس رٹیل میں سلور لیک1.75% ایکویٹی کیلئے 7ہزار 700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری۔ منی ایکویٹی پرائس 4.21 لاکھ کروڑ روپے آنکا گیا ہے۔

جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کے بعد سلور لیک اب ریلائنس رٹیل میں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ سلور لیک کو دنیا میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے سب سے بڑے انویسٹرز میں مانا جاتا ہے۔ سلور لیک کا رٹیل میں انویسٹ کرنا اس بات کا صاف اشارہ ہے کہ ریلائنس رٹیل بھارتیہ رٹیل سیکٹر میں بڑے کھلاڑی کی شکل میں ابھرا ہے۔ حال ہی میں ریلائنس رٹیل نے فیوچر گروپ کا ایکویزیشن کیا تھا۔

سلور لیک اس سے پہلے 1.35 بلین ڈالر یعنی قریب 10,200 کروڑ روپے سے زیادہ کی انویسٹمنٹ جیو پلیٹ فارمز میں کرچکا ہے۔ ریلائنس رٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کا کل ویلیویشن 9لاکھ کروڑ روپے پار کرگیا ہے۔

ملک کے متعدد شہروں میں پھیلے ریلائنس رٹیل کے 12 ہزار سے زیادہ سٹورز میں قریب 64 کروڑ کا فٹ فال سالانہ ہے۔ ریلائنس کے مالک مکیش امبانی نے اس نیٹ ورک سے 3کروڑ کیرانا سٹورز اور 12 کروڑ کسانوں کو جوڑنے کا نشانہ رکھا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں جیو مارٹ کو بھی لانچ کیا ہے جو گروسری سیکٹر کا آن لائن سٹور ہے۔ جیو مارٹ پر ہر دن قریب 4 آرڈر بُک ہورہے ہیں۔

سلور لیک ڈیل پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا ’’ ہمیں خوشی ہے کہ لاکھوں چھوٹے ویاپاریوں کے ساتھ شراکت داری کرنے کے ہمارے انقلابی خیال سے سلور لیک اپنے انویسٹمنٹ کے ذریعہ جڑا ہے۔

بھارتیہ رٹیل سیکٹر میں بھارتیہ گراہکوں کو قیمت پرمبنی سروس ملے یہی ہماری کوشش ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی رٹیل سیکٹر میں ضروری تبدیلی لانے میں اہم ثابت ہوگا اور رٹیل ایکو سسٹم سے جڑے سبھی فیکٹر ایک بہتر ترقیاتی پلیٹ فارموں کی تعمیر کرسکیں گے۔ بھارتیہ رٹیل سیکٹر میں ہمارے ویزن کو آگے بڑھانے میں سلورلیک اہم بھاگیدار ہوگا۔‘‘

سرمایہ کاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سلور لیک کے معاون ۔ سی ای او اور منیجنگ پارٹنر شری ایگان ڈربن نے کہا ’’ مکیش امبانی اور ریلائنس کی ٹیم نے اپنی کوششوں سے رٹیل اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں لیڈرشپ حاصل کی ہے۔ اتنے کم وقت میں جیو مارٹ کی کامیابی، خاص کر تب جبکہ بھارت باقی دنیا کے ساتھ کوویڈ ۔ 19 وبا سے جوجھ رہا ہے، حقیقت میں غیر معمولی ہے۔