وائرل ڈسک، 6 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ملیالم، کنڑ، تامل ، تیلگو فلموں میں کام کرچکی اداکارہ شریا سرن اس گرمی کے موسم میں گوا پہنچی-
آر آر آر کی اداکارہ اور درشیم فلم میں اجے دیوگن کی اہلیہ کا رول کرنے والی شریا سرن گوا کے ساحل سمندر پر پنک بکنی میں انجوائے کرتی نظر آئی- گلابی رنگ کی بکنی پہنے شریا نے اپنی تصویروں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے-
سال 2001 میں تیلگو فلم اشٹم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ شریا سرن اپنی بیٹی رادھا کے ساتھ گوا میں ویکیشن انجوائے کررہی ہے- پنک بکنی میں شریا اپنی بیٹی کو پیٹ پر بیٹھا کر مستی کرتی دیکھی-
فلم شیواجی: دی باس ، آواراپن او درشیم جیسی سپر ہٹ فلموں میں شریا کام کرچکی ہے-