شریہ پلگاونکر اور رانا دگگوباتی فلم ’ہاتھی میرا ساتھی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

فلمی ڈسک،12 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ شریہ پلگاونکر اب جلد ہی باہوبلی کے مشہور اداکار رانا دگگوباتی کے ساتھ نظر آنے والی ہے- انہوں نے حال ہی میں تین زبانوں میں آنے والی فلم ہاتھی میرے ساتھی، کی شوٹنگ پوری کرلی ہے- اس فلم کے ساتھ وہ تامل اور تلگو سینما میں ڈیبیو کرنے والی ہے-

شریہ نے اس بارے میں کہا کہ چونکہ ، ہاتھی میرے ساتھی، تامل ، تلگو میری پہلی فلم ہے، اس لیے یہ میرے لیے خاص ہے، اور اسکے ساتھ ہی یہ میری پہلی تین زبانوں والی فلم ہے، شریہ نے یہ بھی کہا کہ فلم کا موضوع آج کے وقت میں متعلقہ ہے-

شریہ نے کہا، فلم کا موضوع آج کے وقت میں بے حد متعلقہ ہے اور یہ موجودہ وقت میں بہت اہم بھی ہے، اور اس فلم کا حصہ بن کر مجھے فخر ہے، رانا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا، جن کا کام کے لیے جذبہ اور جنون واقعی میں متاثر کن ہے-

یہ جانوروں پر مبنی ایک فلم ہے، جس میں پلکیت سمراٹ ، وشنو وشال ، زویا حسین اور کالکی کوچلین بھی ہیں۔

شریہ پلگاونکر ایک فلمی اداکارہ ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، اور اسٹیج پرفارمر ہیں۔ وہ اداکار سچن اور سپریا پلگاونکر کی بیٹی ہے۔
شریہ پلگاونکر نے پروفیشنل تیراکی ہے اور اسکول میں رہتے کئی میڈل حاصل کیے۔ شریا نے جاپانی کلاسیس بھی لی۔انہوں نے سینٹ زاویرس کالج سے سوشیالوجی میں بیچلر ڈگری کی۔ انہوں نے بچپن میں کھتک ڈانس سیکھا تھا۔ شریہ پانچ سال کی عمر میں پہلی بار ٹی وی پر ہندی سیریل تو تو میں میں میں نظر آئی۔