شنایا کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے بیتاب

فلمی ڈسک،7ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بنا کسی فلم میں ڈیبیو کیے بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کی پہلی پسند ہے، انکی تصویریں سامنے آتے ہی وائرل ہوجاتی ہے- حال ہی میں پیرس میں لے بال سے ڈیبیو کرنے کے بعد شنایا کپور اب بالی ووڈ میں اداکارہ کے طور پر ڈیبیو کرنے کا انتظار کررہی ہے، انکا کہنا ہے کہ اگر سب سے شاندار ہدایتکار کرن جوہر انہیں ہدایت کرتے ہیں تو خوشی سے انکے آنسو چھلک پڑیں گے-

شنایا کپور کی پیدائش 3 نومبر 1999 میں ممبئی میں پیدا ہوئی- ان کے والد سنجے کپور بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور ان کی والدہ مہیپ سندھو ہے- انکے بڑے بھائی جہان کپور ہے- اور چچا انیل کپور ہے- اور جھانوی کپور انکی کزن ہے- انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے ایکول مونڈیال ورلڈ اسکول سے کی- شنایا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے جھانوی کپور کی آنے والی فلم گنجن سکسینہ میں کام کیا-

کرن نے عالیہ بھٹ، ورون دھون اور جھانوی جیسے نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کیا ہے، ان سے پوچھے جانے پر کہ کیا وہ چاہتی ہے کہ کرن جوہر انہیں بطور اداکارہ لانچ کریں ؟

اس پر شنایا نے میڈیا سے کہا، بالکل ہاں، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی فنکار انہیں نہ کہے گا، وہ خاندان کا حصہ ہے، وہ باصلاحیت ہے اور بہت ہی شاندار ہدایتکار ہیں، میرے خیال سے اگر کرن مجھے ڈائریکٹ کرتے ہیں ، تو میں رو پڑوں گی-  میں جذباتی ہوں اور بس لگے گا کہ میرے جان نکل گئی-

وہیں شنایا فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ داخل ہونے سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بننا چاہتی تھی اور چاہتی تھی کہ کرن انکی مدد کریں-

شنایا نے کہا، تب کرن نے کہا، یہ رہی فلم ، جو جھانوی کررہی ہے، کرن جوہر سے بات چیت کے فوری بعد ہی شنایا نے انکے آفس جانا شروع کردیا-

اس پر انہوں نے کہا ، اسکول کے بعد وہ میرے لیے بہت بڑی چھلانگ تھی، وہ میری زندگی کا سب سے اچھا وقت تھا، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بننے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ فلم بنانے میں کتنی محنت کرنی پڑتی ہے-

حالانکہ انہوں نے ابھی تک بطور اداکارہ کسی پراجکٹ پر دستخط نہیں کیے ہیں، اس پر شنایا نے کہا، میں نے ابھی تک کچھ طے نہیں کیا ہے، میں کسی بھی چیز میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتی ہوں، میرے خیال سے آپ کی پہلی فلم ایک چھوٹے بچے کی طرح ہوتی ہے، جسکا آپ کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے، میں ہر طرح کی اسکرپٹ کے لیے تیار ہوں، میرے خیال سے انڈسٹری میں کافی تیزی سے بدلاؤ ہورہا ہے-آپ جس فلم کو بہتر نہیں مانتے ہیں، وہ بلاک بسٹر بن جاتی ہے- تصاویر بشکریہ: انسٹاگرام