کاسموپولیٹن انڈیا فیشن میگزین کے کور پیج پر دیکھی ثانیہ مرزا

حیدرآباد،5جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کم عمر میں ہی وہ مقام پایا جو بہت کم ہی لوگوں کو ملتا ہے۔ انہوں نے کئی ایوارڈ حاصل کیے۔ ثانیہ کو اپنے کھیل کے علاوہ انکے ڈریسنگ سینس کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ کیونکہ انکی انم مرزا ایک فیشن ڈیزائنر ہے۔

 

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو نہ صرف ٹینس میں کامیابی کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ بلکہ انکا جادو بھی نوجوانوں کے دلوں میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اسٹائل آئیکن کو مشہور انگریزی فیشن میگزین کاسموپولیٹن انڈیا نے اپنے کور پیج پر ثانیہ مرزا کو جگہ دی ہے۔ اس میگزین میں ثانیہ کی اس بات پر فوکس کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے ذیادہ جج کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے یہ بھی کہا کہ خود سے پیار کا مطلب ہے کہ زندگی میں ملنے والی ہر ایک چیز کی قدر کیجیئے۔ چاہے وہ بڑی ہو یا چھوٹی۔ ثانیہ نے یہ بھی کہا کہ، زندگی میں ہر چھوٹی چیزوں کا بھی شکرگذار ہونا چاہیئے۔ جیسے کہ آپ کو ایک کپ چائے بنانی آتی ہو، ثانیہ نے بھی اس میگزین کے کور کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خود سے پیار کرنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ آپ یہ جانیں کہ آپ ہیں کون، تبھی آپ اسکے آگے کی خوبصورتی کو دیکھ پائیں گے۔۔۔ میں نے محبت کو چنا ہے، یہ میرا کاسموپولیٹن کا دوسرا کور فوٹو۔