الناز نوروزی سردیاں شروع ہونے پر کیا نیک کام، غریبوں بچوں میں تقسیم کیے کپڑے

فلمی ڈسک،15ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ویب سیریز سکیرڈ گیمز میں اپنے کردار کے لیے مقبول اداکارہ الناز نوروزی ان دنوں اپنی ایک نیکی کی وجہ سے بحث میں ہے۔ دراصل الناز نوروزی نے حال ہی میں یہاں غریب وہ ضرورت مند بچوں میں کپڑے تقسیم کیے۔

بتادیں کہ نوروزی ایک ایرانی اداکارہ اور ہندوستانی سینما میں کام کرنے والی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ نیٹ فلکس کی “سیکریڈ گیم” سیریز میں کام کیا ہے۔ اداکارہ کی پیدائش 19 جولائی 1992 کو ایران ہوئی ہے۔ بعد میں وہ جرمنی چلی گئی۔ انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز اس وقت کیا جب وہ تقریبا 14 سال کی تھی۔ اپنی پڑھائی کے بعد انہوں نے ہندوستان کا رخ کیا۔ انہوں نے اپنی فلمی شروعات کا آغاز 2018 میں آنے والی فلم مان جا نہ سے کی تھی۔

اس بارے میں اداکارہ نے کہا، حالانکہ میں کافی عام ماحول میں پلی بڑھی ہوئی ہوں اور مجھے فینسی کپڑے پہننے یا ہر چیز خریدنے کی آزادی کبھی نہیں ملی ہے۔ اس لیے میں نے جب زیادہ پیسے کمانے شروع کیے تو اپنے کپڑے عطیہ میں ینے کی عادت بنا لی۔
اداکارہ نے آگے کہا، میں کئی سالوں سے اپنے کپڑے عطیہ کرتے آرہی ہوں اور خاص کر تب جب میں جرمنی میں تھی، میرے لیے کرسمس بڑا تہوار ہے اور وہاں کئی لوگوں کے پاس ان کا خاندان نہیں ہوتا تھا، جس سے کہ وہ ساتھ ملکر اسکا جشن منا سکے اور ایک دوسرے کو تحفے دے سکیں۔ ایسے میں شاید میری وجہ سے کچھ کو خوشی ملتی ہوگی۔