رجنی کانت کی فلم ’دربار‘ کا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،14ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی تامل فلم دربار کے فلم سازوں نے جمعرات کو سپر اسٹار کے 70ویں یوم پیدائش پر فلم کے ایک خصوصی پوسٹر کو جاری کیا۔پوسٹر میں رجنی کانت کو غصے میں آگے کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

اے۔آر مرگاداس کی ہدایتکاری میں یہ فلم جنوری میں پونگل کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ساتھ رجنی کانت پولیس افسر کے کردار میں 25 سالوں کے بعد واپسی کرنے جارہے ہیں۔ انہیں ایک پولیس افسر کے کردار میں اْخری بار سال 1992 میں آئی تامل فلم پانڈیان میں دیکھا گیا تھا۔ اسکے علاوہ سال 1982 میں ریلیز ہوئی فلم مندرو مگم میں وہ الیکس پانڈین نامی ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئے تھے۔
فلم میں کیرتی سریش ، مینا خوشبو بھی اہم کردار میں ہے۔ ڈی۔ایمان اس فلم کے سنگیت کار ہے۔