پرینکا کا ہارپر بازار میگزین کے لیے فوٹو شوٹ

فیشن ڈسک،3مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی وڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا بھلے ہی ہندی فلموں سے دور ہے پر سرخیوں میں رہتی ہے، وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ نکلے یا کسی ایونٹ میں انکا نام ہیڈ لائنس میں رہتا ہے- حال ہی میں انکا ہارپر بازار میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بحث میں ہے-

پرینکا نے تصویریں شیئر کی ہے اور چاروں میں انکے الگ انداز نظر آرہے ہیں، پرینکا کی ان تصویروں کو 10 لاکھ سے ذیادہ لوگ لائک کرچکے ہیں، بلیک ڈیس آوٹ فٹ والی تصویر کو اب تک 16 لاکھ سے ذیادہ لائکس مل چکے ہیں- لائک کرنے والوں میں دپیکا پاڈوکون اور انکے شوہر نک جونس شامل ہے-

پرینکا چوپڑا نے امریکن سنگر نک جونس سے شادی کی ہے- انکی آخری بالی ووڈ فلم دی اسکائی از پنک تھی، فی الحال انک اگلی فلم کا فینس کو انتظار ہے- پرینکا بھلے ہی فلموں سے دور ہے لیکن اپنی اسٹائل اور ڈریسنگ سینس کے لیے اکثر سرخیوں میں رہتی ہے-