پوکو ایم2 نے ہندوستان میں 5،000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،9ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوکو ایم2 کو ہندوستان میں ایک ورچوئل ایونٹ کے ذریعہ لانچ کردیا گیا ہے۔  یہ فون دو ریم اور اسٹوریج کنفیگریشن اور تین کلرس آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ پوکو ایم 2 اپنی قیمت کے حساب سے کچھ متاثر کن اسپیسیفیکیشن کے ساتھ آتا ہے۔ جیسے کہ اوکٹا کور پروسیسر میڈیا ٹیک جی80 چٹ سیٹ، کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔

 

پوکو ایم2 کی قیمت
فلپ کارٹ پر یہ فون 15 ستمبر کو دوپہر 12 بجے سے سیل ہوگا۔
پوکو ایم2 دو کنفیگریشن میں آتا ہے۔
پہلا 6جی بی + 64 جی بی اور
دوسرا 6جی بی + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ۔
بیس ویرینٹ کی قیمت 10999 روپے ہے۔
ٹاپ اینڈ ویرینٹ کی قیمت 12499 روپے ہے۔
فون پچ بلیک، سلیٹ بلیو اور برک ریڈ کلر میں دستیاب ہے۔

پوکو ایم2 اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سیم (نینو)
اینڈروئیڈ 10 پر مبنی پوکو کے ایم آئی یو آئی سکن پر چلتا ہے۔
فون 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے
کارننگ گوریلا گلاس 3 کی پروٹیکشن
میڈیا ٹیک ہیلیو جی80 چٹ سیٹ
جی52 جی پی یو اور 6 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم

پوکو ایم2 کا کیمرا

کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
جس میں 13 میگا پکسل کا پرائمری سینسر
الٹرا وائڈ اینگل لینس کے ساتھ 8 میگا پکسل سینسر
مائیکرو لینس کے ساتھ 5 میگا پکسل کا سینسر
آخر میں ایک 2 میگا پکسل ڈپتھ سینسر
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 8 میگا پکسل کا سینسر
فرنٹ کیمرا سینسر واٹر ڈرا نوچ میں ہے

پوکو ایم2 فون کی بیٹری ، اسٹوریج اور کنیکٹیویٹی
فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ سپورٹ 18 واٹ کے ساتھ
فون میں 128جی بی اسٹوریج
ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کی سہولت
ڈوئل بینڈ وائی۔فائی
ڈوئل وی او ایل ٹی ای
بلوٹوتھ، 4جی، آئی آر بلاسٹر
جی پی ایس، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون

سے لی گئی۔ POCO India #POCOM2 : فوٹو