اردو یونیورسٹی میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد

قرأت جشن بہاراں

حیدرآباد/ 7 جون (امام علی فلاحی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جشن بہاراں کے موقع پر منگل کے روز مقابلہ قرأت منعقد ہوا جسمیں شرکا کی کل تعداد بشمول طلباء و طالبات 55 رہی۔

 

یہ مقابلہ قرأت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الجبار، ڈاکٹر عبد العلیم، ڈاکٹر شاکر رضاء، ڈاکٹر محمد اکمل خان، ڈاکٹر شفیعہ شیخ، ڈاکٹر ذیشان سارا کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

مقابلہ قرأت میں حکم کی ذمہ داری اسسٹنٹ پروفیسر جاوید ندیم ندوی اور ڈاکٹر عمر فاروق نے انجام دی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر علیم اشرف جائیسی، اسسٹنٹ پروفیسر عاطف عمران، ڈاکٹر شمش الدین، ڈاکٹر یوسف، صدر مانو طلباء یونین محمد فیاض، نائب صدر مصباح ظفر رہے۔

مقابلہ میں کوارڈینیٹر کی ذمہ داری امام علی فلاحی، سمیہ صالحہ، عبد الواجد، نبیل احمد کے سر رہی ۔

حسن مقابلہ قرأت میں کل چھ طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔
اول نمبر عزیز الرحمٰن ، دوم نمبر محمد عامر ، سوم نمبر شعیب احمد صدیقی نے حاصل کی جبکہ طالبات میں پہلے نمبر پر فاطمہ رحمہ ، دوسرے نمبر پر ممتاز حسنہ اور تیسرے نمبر پر سمیہ مظہری نے ۔۔۔بازی ماری

 

 

یاد رہے کہ یہ مقابلہ قرأت جشن بہاراں کے تحت منعقد ہوا، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہر سال کے تعلیمی اختتام پر طلباء یونین کی نگرانی میں جشن بہاراں منعقد کیا جاتا ہے جس میں متعدد سرگرمیاں عمل میں آتی ہیں۔

جیسے بیت بازی، فٹ بال، والی بال، کریکٹ، بیڈ منٹن، کبڈی، مضمون نگاری، مشاعرہ، تقریر، حسن قرات، یوتھ پارلیمنٹ وغیرہ اور ان سبھی سرگرمیوں میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے پوشیدہ کلا اور ٹیلنٹ کو نکھارتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے پر انعام و اکرام سے مستفید ہوتے ہیں۔