محمد سراج نے آئی پی ایل 2020 میں بنایا ریکارڈ

اسپورٹس ڈسک،22 اکتوبر(ذرائع / اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی پی ایل 2020 کے 39ویں میچ میں آر سی بی نے کے کے آر کو 8 وکٹ سے ہرا دیا-

کے کے آر کے خلاف میچ کے دوران، آر سی بی کے گیند باز محمد سراج نے پاور پلے میں 3 وکٹ لیکر اپنی ٹیم کے لیے اہم تعاون دیا- انہوں نے 2 کے اکنامی ریٹ سے انہوں نے اپنے 4 اوور میں 8 رن دیئے- سراج کو اسی شاندار گیندبازی کی بدولت انہیں مین آف دی میچ دیا گیا-

اکتوبر کی 21 تاریخ کو کھیلے گئے میچ میں سراج نے کے کے آر کے شروعاتی وکٹ لیکر انکی انگیز کو کمزور کردیا- جسکے بعد اس نقصان کے بعد کولکتہ کی ٹیم پھر واپس میچ میں واپسی نہیں کرپائی-

وہیں آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ایسے گیندباز بنے جنہوں نے 2 میڈن اوور ڈالے اور ریکاڈ اپنے نام کرلیا-

محمد سراج نے وہ کیا جو اب تک کسی بولر نے نہیں کیا۔ وہ ایک میچ کے دوران 2 میڈن اوور ڈالنے والے پہلے گیند باز بن گئے- ویراٹ کوہلی نے سراج کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا اور ان کا یہ فیصلہ بے حد کامیاب ثابت ہوا-

سراج نے 3 وکٹ لیے اور کے کے آر کے بلے بازوں کی کمر توڑ دی- سراج نے اپنی سوئنگ گیندوں پر نتیش رانا، راہل ترپاٹھی، اور ٹام بیٹن جیسے بلے بازوں کو پولین بھیجا، اس سیزن میں سراج اپنے رنگ میں نظر آئے اور اپنی گیند بازی سے سب کو حیران کردیا-

محمد سراج کی پیدائش 13 مارچ 1994 کو حیدآباد میں ہوئی- حیدرآباد کے فرسٹ لانسر سے تعلق رکھنے والے محمد سراج نے کرکٹر بننے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے- محمد سراج کی پیدائش حیدرآباد میں ایک غریب خاندان میں ہوئی- سراج کے والد محمد غوث ایک آٹو ڈرائیور تھے- اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہے-

سراج نے محنت کی اور آخر میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی دنیا میں آنے میں کامیاب رہے- گھریلو کرکٹ میں شاندار مظاہرے  کا انعام ان کو ملا اور سال 2017 کے آئی پی ایل میں حیدرآباد کی ٹیم نے 2.6 کرور روپے میں خرید کر ٹیم میں شامل کیا-

والد کی ہی ضد تھی کہ سراج ایک کرکٹر بنے- اسکے لیے انکے والد نے سراج کو کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہونے دی- اپنے شروعاتی کرکٹ کے دنوں میں سراج زیادہ سے زیادہ پریکٹس کیا کرتے تھے- یہاں تک کہ رات میں بھی انہیں موقع ملتا تھا تو وہ کرکٹ کی پریکٹس کرنے چلے جاتے تھے، سراج نے پہلی بار کرکٹ کھیلنا اس وقت شروع کیا جب وہ 7ویں کلاس میں پڑھتے تھے-

آئی پی ایل میں کھیلنے کے بعد سراج نے سال 2017 میں ہندوستانی ٹی 20 ٹیم میں ڈیبیو کرنے میں کامیاب رہے- ہندوستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے کے بعد سراج نے پھر کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا- حالانکہ کچھ وقت پہلے انکی گیندبازی کو لیکر کئی طرح کی باتیں ہوتی رہی لیکن انہوں نے پھر ہمت نہیں ہاری اور اپنے کام کو ایمانداری سے کرتے تھے- آخر میں آئی پی ایل 2020 میں کے کے آر کے خلاف میچ میں ایک ایسی تاریخ بنائی جو آئی پی ایل میں اس سے پہلے کبھی نہیں بنی تھی-

سراج دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہے جبکہ بولنگ رائٹ-آرم میڈیم-فاسٹ ہے- سال 2017 میں سراج نے سن رائزس حیدرآباد کے کھیلے پھر سال 2018 میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لیے کھیلے-

سراج نے موجودہ آئی پی ایل سیزن میں 4 میچ کھیلے ہیں، اس دوران انہوں نے 18.33 کی اوسط اور 7.85 کی اکنامی ریٹ سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بتادیں کہ سراج نے ہندوستان کی طرف سے اب تک ایک ونڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں-