کیرالا: شراب سمجھ کر سینیٹائزر پی گیا قیدی، علاج کے دوران موت

کیرالا،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرالا کے پلاککڑ میں غلطی سے شراب سمجھ کر مبینہ طور پر سینیٹائزر پینے والے ایک قیدی کی یہاں ضلع ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔ جیل حکام نے بتایا کہ 18فروری سے ریمانڈ قیدی کے طور یہاں جیل میں بند رامن کٹی کو منگل کی صبح ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ وہ جیل میں بےہوش ہوگیا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا، ہمیں شبہ ہے کہ وہ بوتل میں بھرا سینیٹائزر پی گیا، جو ریاستی حکومت کے ہدایت کے مطابق جیل کے احاطے میں بنایا جاتا ہے۔

اہلکاروں نے کہا کہ وہ منگل کی رات کو ٹھیک تھا لیکن اگلی صبح 10:30 بجے کے قریب بے ہوش ہوگیا، جیل اہکاروں ہاتھوں کو انفیکشن دور کرنے کے لیے سینیٹائزر کے طور بنیادی طور پر ایزوپروپیل الکل کا استعمال کرتے ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اسکی موت کا اصل وجہ معلوم چل سکے۔