کٹرینہ کیف نے پہنا اتنا مہنگا گاؤن

فیشن ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فیمینا بیوٹی ایوارڈس 2020 میں کئی بالی ووڈ اسٹارس شامل ہوئے ۔ ایوارڈس میں بالی ووڈ ستاروں کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ بیوٹی ایوارڈس کے لیے کٹرینہ کیف سے لیکر اننیا پانڈے تک ہر کسی کا خوبصورت لک دیکھنے کو ملا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ بحث کٹرینہ کیف کے وائٹ گاؤن کی ہی ہورہی ہے۔ ان دنوں کٹرینہ کیف اپنے آوٹ فٹ کی قیمت کو لیکر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ ویسے تو کٹرینہ کیف سوشل میڈیا پر کچھ خاص ایکٹیو نہیں رہتی لیکن انکے فوٹو اور ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی چھا جاتے ہیں۔

اب کٹرینہ اپنے وائٹ گاؤن کی قیمت کولیکر خبروں میں ہے۔ حال ہی میں کٹرینہ کیف 18 فروری کو منعقد فیمینا بیوٹی ایوارڈ شو کا حصہ بنی۔ کٹرینہ نے وائٹ گاؤن پہنا ہوا تھا۔ اس آوٹ فٹ میں اداکارہ کافی خوبصورت لگ رہی تھی۔

اس خوبصورت وائٹ گاؤن کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ دراصل ہماری قریبی ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ڈیزائنر ایلکس پیری کی یہ ڈریس 1،93،464 روپے کی ہے۔ بتادیں کہ اس ایوارڈ شو میں کٹرینہ کو انکی کمپنی کے۔بیوٹی کے لیے پہلا ایوارڈ ملا۔ اس خٰشی کو کٹرینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے فینس کے ساتھ بھی شیئر کی۔ کٹرینہ کیف کے اس فوٹو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار کٹرینہ سلمان کے ساتھ فلم بھارت میں نظر آئی تھی۔ اب جلد ہی کٹرینہ اکشے کمار کمار کے ساتھ فل سوریا ونشی میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 27مارچ کو ریلیز ہوگی۔ جسے روہت شیٹی ڈائریکشن دے رہے ہیں۔