فلمی ڈسک، 22 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس ویب سیریز اور ٹی وی شو پوترا رشتہ اور یہ ہے محبتتیں میں اپنے کام سے تعریف بٹور چکی، اور راگنی ایم ایم ایس میں بولڈ کام کرچکی اداکارہ کرشمہ شرما آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔
کرشمہ لالہ شرما کی پیدائش 22ڈسمبر 1993 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے۔ انہیں فلم راگنی ایم ایم ایس:ریٹرن کے لئے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے سال 2015 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم پیار کا پنچنامہ 2 سے فلموں میں ڈیبیو کیا اور اس فلم میں ٹینا کا کردار نبھایا۔ اس فلم میں لیڈ رول میں کارتیک آریان، سنی سنگھ، نصرت بھروچہ جیسے اسٹارس تھے۔