کرینہ نے ساس شرمیلا سے پوچھا ، ‘تیمور ، سارا ، ابراہیم ، ان میں کون ہے آنکھوں کا تارہ؟

فلمی ڈسک،14ڈسمبر(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فی الحال اپنی آنے والی فلم ‘گڈ نیوز’ کے پرموشن میں مصروف ہے، اسی درمیان ریڈیو شو “واٹ ویمن وانٹ” بھی کافی مقبول ہورہا ہے- اس شو میں جہاں ہر بار ایک نئی شخصیت مہمان بن کر آتی ہے، تو اس بار شو میں مہمان تھی کرینہ کپور کی ساس اداکارہ شرمیلا ٹیگور، جہاں بہو نے ایک اینکر بن کر اپنی ساس سے بڑے ہی مزیدار سوال کیے-

اس شو میں جہاں دونوں ساس بہو کافی پروفیشنل انداز میں نظر آئی وہیں اس رائل خاندان کے کچھ سیکریٹ بھی ناظرین کے سامنے آچکے ہیں- اب کرینہ کپور خان اور شرمیلا ٹیگور دونوں کی اس بات چیت کا ویڈیو کافی پسند کیا جارہا ہے-

اس پورے انٹرویوں کے دوران ایک سوال جو شیاد سبھی جاننا چاہتے تھے وہ تھا کہ اپنے چاروں پوتے پوتیوں ، تیمور، سارا ، ابراہیم اور عنایہ میں شرمیلا سب سے زیادہ کس کو پسند کرتی ہے، تو اس پر شرمیلا نے کافی پیارا جواب دیا، انہوں نے کہا، مجھے ابھی جینا ہے اور میں ظاہر طور پر کمینٹ نہیں کرسکتی- وہ سبھی ایک دوسرے سے کافی الگ ہے- یہ کافی شاندار ہے کہ میرے نوعمر پوتے پوتی ہے اور دو بہت چھوٹے پوتے پوتی ہے – سارا کے انٹرویوز میں نظر آنے والی سمارٹنیس اور تیز دماغ مجھے کافی پسند آتا ہے اور مجھے اس پر فخر ہے- وہیں ابراہیم ہی ایک ایسا ہے جو سچ میں پٹوڈی لگتا ہے، وہ لمبا ہے اور کرکٹ بھی کھیلتا ہے-

وہیں اس کے علاوہ  ایک سوال کرینہ نے پوچھا کہ بہو اور بیٹی میں کیا فرق ہے، اس پر شرمیلا نے کافی سمجھداری والا جواب دیا، انہوں نے کہا  بیٹی آپ کے ساتھ بڑی ہوئی ہے تو آپ اسکے فطرت کو جانتے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ کس چیز سے اسے غصہ آتا ہے اور انہیں سنبھالنا ہے، لیکن بہو جب ملتی ہے تو بڑی ہوچکی ہوتی ہے، اس لیے آپ نہیں جانتے کہ وہ فطرت سے کیا پسند کرتی ہے کیا نہیں- اس لیے اب آپ کی بہو اپ کے گھر آتی ہے تو آپ کو اسکا استقبال کرنے اور اسے وقت دینے کی کوشش کریں-