فلمی ڈسک، 24 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کل ہو نہ ہو ، میں جیا کپور کا کردار نبھانی والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔
شاہ رخ خان ، پریتی زینٹا اور سیف علی خان کی فلم کل ہو نہ ہو کو ریلیز ہوئے 17 سال ہوچکے ہیں، اس فلم نے لوگوں کا دل جیتنے میں کوی کثر نہیں چھوڑی تھی-
اس فلم کی ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے بھی اپنی معصومیت اور انداز سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا-
جھانک شکلا کی پیدائش 24 جنوری 1996 کو ہوئی- جھنک ڈاکومینٹری فلم میکر ہریل شکلا اور اداکارہ سپریا شکلا کی بیٹی ہے- انکی چھوٹی بہن دامیہ شکلا ہے-
جھنک نے دکن کالج پوسٹ گریجویٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے (آرکیالوجی) آثار قدیمہ میں ایم اے کی سند حاصل کی ہے۔
انکی سب سے کامیاب بڑی فلم کل ہو نہ ہو، ہے جس میں وہ چائلڈ آرٹسٹ جیا کپور کے رول میں نظر آئی، اس فلم میں جیا بچن کی گود لی ہوئی بیٹی کا کردار نبھایا تھا-
سال 2006 میں انہوں نے راجیت کپور، کونکینا سین شرما اور عرفان خان کی فلم ڈیڈلائن: صرف 24 گھنٹے میں اغوا شدہ بیٹی ‘انیشکا گوینکا’ کے کردار نبھایا تھا-
جھنک شکلا سال 2006 میں ہالی ووڈ فلم ون نائٹ وتھ دی کنگ میں بھی کام کیا ہے- انہوں نے سال 04-2003 تک اسٹار پلس کی سیریز کرشمہ کا کرشمہ میں مرکزی رول ادا کیا –
جھنک شکلا نے اسٹار پلس کے شو حاتم میں لٹل جیسمین کا کردار ادا کیا تھا- جھنک نے سال 2012 میں چینل وی انڈیا کے شو گمراہ میں کام کیا ہے-