ساؤتھ انڈسٹری میں جھانوی کپور کا ڈیبیو، وجے دیوراکونڈا کے ساتھ آئیں گی نظر

فلمی ڈسک،16ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سال 2018 میں فلم دھڑک سے اپنے کیریئر کی شروعات کی۔ اسکے بعد سے وہ اپنی آنے والے پراجکٹ کو لیکر بحث میں ہے۔ گنجن سکسینا بائیوپک میں تو وہ کام کررہی رہے اسی کے ساتھ تازہ رپورٹ میں یہ سامنے آیا ہے کہ بالی ووڈ کے بعد اب جھانوی ساؤتھ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔ وہ ساؤتھ کے سپر اسٹار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہے۔

رپورٹس کی مانیں تو پوری جگن ناتھ کی فلم میں جھانوری کپور اور وجے دیوراکونڈا کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گی۔ فی الحال فلم کا نام فائٹر رکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ فلم کے لیے جھانوی پہلی پسند نہیں تھی۔ ان سے پہلے کیارا اڈوانی اور عالیہ بھٹ کو یہ رول کے لیے دیا گیا تھا مگر دونوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ اور اننیا پانڈے تک کو اپروچ کیا گیا تھا مگر بات نہیں بن پائی۔ اسکے بعد کرن جوہر نے فلم میں کام کرنے کے لیے جھانوی کپور کے نام کی تجویز دی۔ جھانوی نے ابھی فلم کے لیے وقت نہیں نکالا ہے مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ فروری 2020 سے اس فلم کی شوٹنگ شروع کرسکتی ہے۔ حالانکہ اس پراجکٹ کے بارے میں ابھی تک اداکارہ اور فلم کے ڈائریکٹر کی طرف سے کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جھانوی کپور کے پاس ہے یہ پراجکٹس

جھانوی کپور کی بات کریں تو وہ گنجن سکسینا میں لیڈ رول پلے کرتی نظر آئیں گی۔ اسکے علاوہ وہ راجکمار راؤ کے ساتھ روح افزا فلم میں دیکھیں گی۔ وہیں بحث تو یہ بھی چل رہی ہے کہ وہ کرن جوہر کی آنے والے پراجکٹ تخت کا بھی حصہ بن سکتی ہے۔