جیکولین فرنینڈز اور بادشاہ کا گیندا پھول گانا ریلیز

فلمی ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں ریپر بادشاہ نوجوانوں کے درمیان کافی مقبول ہے- انکے ویڈیو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا جاتے ہیں- ایسے میں انکا ایک نیا گیندا پھول ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے- سونی میوزک کی طرف سے ریلیز کیے گئے اس گانے کو یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں 22 لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے-

بادشاہ کے ساتھ ویڈیو میں اداکارہ جیکولین فرنینڈز بالکل الگ انداز میں نظر آرہی ہے- اس پورے ویڈیو کو ایک سرپرائز پیکیج کہا جاسکتا ہے ، بادشاہ کی بات کریں تو انہوں اب تک کئی ہٹ گانے دے کر لوگوں کا دل جیتا ہے- سنگر اور ریپر بادشاہ ڈی جے والے بابو، اور پاگل ہے، جیسے سپر ہٹ گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں-

حال ہی میں انکے ہٹ ہوئے گانے گرمی کا بخار ابھی انکے فینس سے اترا بھی نہیں تھا کہ اب انہوں نے گیندا پھول کے ذریعہ ایک اور دھماکہ کردیا ہے- بادشاہ سب سے فیمس سنگر میں سے ایک ہے ، انہوں نے اپنے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، میری اب تک کے سفر کے لیے ، مجھے ناظرین سے بہت پیار اور سراہنا ملی ہے- مجھے لگتا ہے کہ یہ ہر کسی کے لیے بہت سرپرائز کرنے والا وقت ہے- لیکن اسکے لیے میں بہت شکر گذار ہوں-