بالی ووڈ ایکٹر جاوید جعفری نے شیئر کی شاعری، ایک عام ہندوستانی کو مسلمان کردیا۔۔۔

فلمی ڈسک،14ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر جاوید جعفری سوشل میڈیا پر اکثر اپنی بیباک رائے رکھتے ہیں اور موجودہ مسائل پر اپنا نظریہ بھی پیش کرتے ہیں۔ جاوید کا ایک ٹیوٹ سوشل میڈیا پر خوب پڑھا جارہا ہے۔ اس ٹیوٹ میں جاوید نے کوثر منیر کی کچھ اشعار کی لائن کو شیئر کیا ہے جن کا اشارہ کچھ کچھ شہریت قانون کی طرف لگ رہا ہے۔ جسے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیش کیا جاچکا ہے۔

بالی ووڈ ایکٹر جاوید جعفری نے اپنے ٹیوٹ میں اظہار تعزیت کیا ہے اور کوثر منیر کی لائن کو شیئر کیا ہے۔ اسلامی نام، نمازی باپ، خدا کا تاب، جو کر نہ سکا۔۔۔۔ ایک کاغذ کے پرزے نے وہ کام کردیا۔ ایک عام ہندوستانی کو مسلمان کردیا۔ اس طرح ان اشعار کے ذریعہ جاوید نے کافی گہری بات کہی ہے۔

Isn’t the CAB driver supposed to go where the passengers want and not where he wants ?? #justasking

— Jaaved Jaaferi (@jaavedjaaferi)

December 11, 2019

جاوید نے 11 ڈسمبر کو بھی ایک ٹیوٹ کیا تھا جس میں انہوں نے شہریت قانون پر تنقید کی ہے۔ جاوید نے لکھا تھائ کیا سی اے بی ڈرائیور سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ جہاں مسافر جانا چاہے وہاں لیکر جائے نہ کہ جہاں وہ لے جانا چاہتا ہے، اس طرح جاوید جعفری نے شہریت قانون پر طنز کیا ہے۔