بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لیے اپنائے یہ گھریلو علاج

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  پہلے زمانے میں سردی، بخار اور پیٹ درد یہ عام بیماریاں تھی، لیکن آج کے دور میں نئی نئی بیماریاں نے جنم لے لیا ہے۔ کیونکہ پہلے زمانے میں آلودگی نہیں تھی۔ لوگ اچھی غذا کھاتے تھے۔تروتازہ سبزیاں کھانے کو ملتی تھی، میوے وغیرہ ذیادہ اسعتمال ہوتا تھا۔ لیکن اب ترکاری ہو یا میوہ یا دیگر چیزیں ہر چیز  ہمیں ویسی نہیں مل پارہی ہے۔ ہوا میں حد سے ذیادہ آلودگی، سبزیاں جو  چار دن میں اگتی تھی اب جلدی اگنے لگی۔ میوے کو  نئے طریقوں سے جلد کھانے لائق بنا رہے ہیں۔ ایسے میں بیماریاں ہمارے قریب آرہی ہے۔

 

بلڈ پریشر (بی پی) جو آج عام بات ہوگئی۔ کم عمر سے لیکر بوڑھے بھی بلڈپریشر سے متاثر ہے۔ آئے بات کرتے ہیں کہ کسطرح گھریلو علاج سے بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جاسکتاہے۔

 

ہماری لائف اسٹائل اسکے لیے سب سے ذیادہ ذمہ داری ہے۔ اگر آپ خٰد کو فٹ اور بیماریوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے گھریلو علاج آزمائے جاسکتے ہیں۔ ہماری زندگی کے کئی پہلو بلڈ پریشر کا مسئلہ کی وجہ بنتے ہیں۔ اگر آپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی دوائی کھا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلدی سے جلدی بہتر نتائج ملے تو یہاں کچھ آسان اور فائدہ مند گھریلو نسخے بتائے گئے ہیں۔

 

ہائی بلڈ پریشر یا لو بلڈ پریشر کا مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے لوگ کئی طریقے آزماتے ہیں۔ بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد لوگ دواؤں کا استعتمال شروع کردیتے ہیں۔ بلڈ پریشر لیول بگڑنے کے کئی وجہ ہوتے ہیں۔ لیکن اسکے علامات کو پہچان کر فوری بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے علاج کرنا چاہیئے۔ اگر بلڈ پریشر کو ان۔کنٹرول  ہی چھوڑ دیا تو یہ کئی سنگین بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔  ہائی بی پی کا مسئلہ لگاتار عام ہوتا جارہا ہے۔

 

جو بلڈ پریشر لیول کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر کے لیے گھریلو علاج آپ کے لیے کسی قدرتی علاج سے کم نہیں ہے۔

 

پہلا۔ لہسن

اکثر ہم لہسن کو کھانے میں مزے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن لہسن کا استعمال کی چیزوں میں فائدے مند ہے۔ کچھ لوگ ہائی بلڈ پریشر میں لہسن کا اسعتمال نہیں کرتے ہیں لیکن آپ کو بتادیں کہ لہسن ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے شاندار فوڈ ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو آپ ایک کلی لہسن کا استعمال روزآنہ کرسکتے ہیں۔ لہسن بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے گھریلو نسخوں میں سب سے موثر اقدامات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیے بھی شاندار ہوسکتا ہے۔

 

دوسرا ۔ میتھی کے دانے

میتھی کے دانے کئی سنگین مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ میتھی کسی کے بھی گھر  یا دوکان میس آسانی سے مل جاتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے میتتھی کے دانے کافی فائدے مند ہوسکتے ہیں۔ میھی میں وٹامن اے، بی، سی آئرن، فاسفورس اور کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی میتھی کے بیجوں میں پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

 

تیسرا ۔ کیلا

کہتے ہیں روز صبح کیلا کھانے سے وزن میں اضافہ ہوا ہے۔ کیلے میں کئی غذائی اجزا موجود ہے۔ کیلا صحت سے متعلق بہت سے فوائد سے بھرا ہوا ہے۔ کیلے میں وافر مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ تو آپ جانتے ہیں کہ پوٹاشیم سے بھرپور چیزیں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے فائدے مند مانی جاتی ہے۔ کیلا جسم میں سوڈیم کی مقدار کو کم کرسکتی ہے۔ بلڈر پریشر  کے مریض ایک دن میں 2 سے 3 کیلے کھا سکتے ہیں۔

 

چوتھا ۔ شہد

شہد کو عام طور پر سردی کھانسی کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں شہد کا استعمال کرکے آپ بلڈ پریشر  کو کنٹرول کرنے میں مدد پاسکتے ہیں۔ اگر آپ روزآنہ دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول ہوسکتا ہے بلکہ کئی صحت سے متعلق فوائد مل سکتے ہیں۔

 

پانچواں ۔ پیاز

بہت کم پکوان ہیں جس میں پیاز کا استعمال نہیں ہوتا۔ اسکے علاوہ کچن میں پیاز کا استعمال سب سے ذیادہ ہوتا ہے۔ پیاز ایک ایسی چیز ہے جسکو آپ کو الگ سے اپنی ڈائٹ میں شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اسکا استعمال ہم سبزی دال یا کھانے کے دیگر چیزوں میں کرے ہیں۔ لیکن گرمیوں میں آپ پیاز کو سلاد کے طور پر بھی کھاسکتے ہیں۔ اس سے آپ کے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پیاز میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر کے مسئلہ کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )