گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا کا میوزک ویڈیو “لک شیک” ریلیز

ٹینا آہوجا کا میوزک ویڈیو لک شیک

فلمی ڈسک، 20 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا آہوجا کا گانا لک شیک 19 جولائی کو ریلیز ہوگیا- ٹینا نے اس گانے کو انسٹاگرام پر شیئر کیا-

ٹینا آہوجا کا یہ گانا ایروز ناؤ میوزک پر ریلیز ہوگیا ہے- اس میں ٹینا آہوجا کے ساتھ انورالحسن انو بھی ہے-

لک شیک گانا کو شیبانی کیشپ اور وین رانجھا نے گایا ہے- یہ گانا لانچ ہوچکا ہے اور اسکی ایک جھلک ٹینا آہوجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا-

بے شک ٹینا آہوجا بالی ووڈ میں بہت ایکٹیو نہیں ہے لیکن وہ لگاتار میوزک ویڈیو ریلیز کررہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tina Ahuja ♡ (@tina.ahuja)

ٹینا آہوجا نے اپنے لک شیک کو لیکر کہا ، مجھے اپنی یوم پیدائش منانا پسند ہے لیکن اس بار صحت سے متعلق سرگرمیوں کیو جہ ہم نے کچھ بھی بڑا نہیں کیا-

میں کچھ وقت کے لیے پنجاب گئی تھی اور رات 12 بجے خاندان کے ساتھ ویڈیو کال پر تھی، لوٹنے پر میں نے اپنے گر پر خاندان کے ساتھ ایک چھوٹا سا جشن منایا-

میں امید کرتی ہوں کہ آنے والا سال سبھی کے لیے امن اور مسرت لیکر آئے-

ٹینا آہوجا نے اپنے گانے کو لیکر آگے بتایا، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سالگرہ کے فوری بعد گانے کو ریلیز ہونا، یہ ایک تحفہ ہے جو میں نے خود کو دیا ہے-

میں نے اس پروجیکٹ کے لیے اپنا دل اور روح دی ہے اور امید کرتی ہوں کہ لوگ اسے ویسے ہی پسند کریں گے جیسے انہوں نے ماضی میں میرے گانوں کو پسند کیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tina Ahuja ♡ (@tina.ahuja)

ٹینا آہوجا کی پیدائش 16 جولائی 1989 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد مشہور بالی ووڈ ایکٹر گووندا اور والدہ سنیتا آہوجا ہے- انکے بھائی کا نام یش وردھن آہوجا ہے-

وہ ارون کمار آہوجا اور نرملا آہوجا کی پوتی ہیں اور راگنی کھنہ ، کرشنا ابھیشیک ،آرتی سنگھ اور امیت کھنہ کی کزن ہیں۔

انہوں نے اپنی تعلیم لندن اسکول سے کی اور کشور نمت کپور انسٹی ٹیوٹ سے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا۔

ٹینا نے اپنے کیریئر کی شروعات “سیکنڈ ہینڈ ہسبنڈ” سے کی تھی جو کہ 3 جولائی 2015 کو ریلیز ہوا تھا-

یہ ایک کامیڈی فلم تھی جسے سیمپ کنگ نے ڈائریکٹ کیا تھا جس میں گپی گریوال، ٹینا آہوجا اور دھرمیندر نے اہم رول نبھایا تھا-