لہسن کی چائے ۔ کیا صحت کے لیے واقعی فائدے مند ہے ؟

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لہسن کی چائے ۔ سردیوں میں بلغم، سردی، اور بخار زیادہ پھیلتا ہے۔ اس موسم میں فلو کا خطرہ بھی زیادہ رہتا ہے۔

سردیوں میں ہونے والے ہیلتھ پرابلم سے بچنے کے لیے،

لہسن، ادرک اور کالی مرچ جیسی گرم چیزیں کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔

بلغم اور سردی جیسے حالات میں تو لہسن کی چائے فائدے مند مانی جاتی ہے۔

حال ہی میں لہسن کی چائے اور اسکے فائدوں کو لیکر کئی باتیں سامنے آئی ہیں۔

اس چائے یعنی گارلیک ٹی کو پاور فل ٹانک مانا جاتا ہے۔ جو کہ بلغم اور سردی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

خیال رکھنے میں مدد کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتی ہے۔

اسکا استعمال وزن کم کرنے میں بھی کیا جاتا رہا ہے۔

مانا جاتا ہے کہ یہ میٹابولزم اور ہاضمے کو درست رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

اسٹیڈی کے مطابق لہسن اندام نہانی (وجینئل) انفکشن ، منہ کے السر اور پیٹ کے کینسر سے بچاؤ میں بھی کار آمد مانا گیا ہے۔

لہس کی چائے بنانے کا طریقہ
4-3 لہسن کی لونگ لیں اور انہیں 3-2 کپ ابلتے پانی میں ڈالیں۔

لیمبو اور شہد ڈال کر 5 منٹ پکائے۔ چائے بنا کر تیار ہے۔ اسے آپ چھان کر پی سکتے ہیں۔